کیا ایمان کی قیمت ایک دن کے کھیل کود سے بھی گر گئی؟؟؟

مسلمانو اپنے ایمان کو بچاؤ اور غیر مسلموں کے مذہبی تہواروں کا حصہ مت بنو۔۔۔۔

کیا "ایمان" کی قیمت ایک دن کے کھیل کود سے بھی گر گئی؟؟؟

مسلمان بھائیو!!!

ہولی اور دیوالی کافروں کی رسمیں ہیں۔مسلمان کے لیے ان میں شریک ہونا حرام اور ان کو اچھا جاننا کفر ہے۔۔۔۔

فتاوی رضویہ میں ہے:

یہ سب رسوم کفار ہیں ، مسلمانوں کو ان میں شرکت حرام اور اگر پسند کریں تو صریح کفر۔۔۔

 غمز العیون میں ہے:اتفق مشایخنا ان من رأی امرالکفارحسنا فقد کفر

ہمارے مشائخ کا اتفاق ہے کہ اگر کسی نے کفارکے کسی معاملہ کو اچھا سمجھا تو وہ کافر ہوجائے گا ۔

(فتاوی رضویہ ج۱۴ص۶۸۰)

شیخ الاسلام مفتی محمد ابراہیم القادری دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں:

ہولی اور دیوالی ہندؤوں کے مذہبی تہوار ہیں۔ان تہواروں میں مسلمانوں کا شریک ہو کر حصہ لینا حرام ہے۔رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں:

من تشبہ بقوم فھو منھم۔

جو کسی قوم سے مشابہت کرے وہ انہی میں شمار ہو گا۔

کیا کسی مسلمان کو پسند ہے کہ وہ اسلام کا کلمہ پڑھنے کے باوجود ہندو قوم میں شمار ہو؟؟؟

مسلمان کو چاہیئے کہ وہ اسلامی ملی غیرت کا مظاہرہ کرے اور ہرگزہرگز غیر مسلموں کے کسی تہوار کا حصہ نہ بنے۔

تنظیم الارشاد

www.tanzeemulirshad.com

 

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • استقبل ربيع الأول
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری