Question & Answer

  • گدھے کا جھوٹا

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ

    ایک دن میں بازار گیا وہاں بہت رش تھا اس کی وجہ سے ایک گدھے کا منہ میرے کپڑوں پہ لگ گیا جب میں نے دیکھا تو جہاں پر گدھے کا منہ لگا تھا وہ کپڑاا تر تھا۔ظہرکا وقت تھا قریب مسجد میں، میں نے انھی کپڑوں میں نماز ادا کرلی پوچھنا یہ ہے کہ میری نماز ادا ھوگئی؟ نیز میں نے وہ کپڑا دھویا بھی نہیں تھا

    سائل:گلشیر عباسی

    الجواب ہوالموفق للصواب:

    جس جگہ گدھے کا منہ لگا وہ پاک ہے عام ازیں کہ وہ کپڑا تر ہو یا خشک اور پاک کپڑوں میں نماز بالاتفاق جائزہوتی ہے۔بھلے کپڑا دھویا ہو یا نہ دھویا ہو۔

    دامادأفندي نے مجمع الانھر میں جناب عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنھما کا قول نقل کیا کہ سُؤْرُ الْحِمَارِ طَاهِر، گدھے کا جھوٹا پاک ہے ٌ.( مجمع الانھرشرح ملتقی الابھرجز۱ص۳۶)

    یونہی گدھے کا منہ کپڑے میں لگ جائےتو ان کپڑوں میں نماز جائز ہے۔جیسا کہ بحر ،عنایہ،بنایہ اور درر میں مذکور ہے۔سُؤْرُ الْحِمَارِ طَاهِرٌ لَوْ غُمِسَ فِيهِ ثَوْبٌ جَازَتْ الصَّلَاةُ مَعَهُ،(البحرالرائق شرح کنزالدقائق جز۱ص۱۴۰،العنایہ شرح الھدایہ جز۱ص۱۱۳،دررالحکام شرح غررالاحکام جز۱ص۲۷،)(البنایہ شرح الھدایہ جز۱ص۴۸۹)

    گدھے کا جھوٹا پاک ہے اگر اس کے جھوٹے (پانی) میں کپڑا ڈبویا جائے تو ان کپڑوں میں نماز جائزہے ،نیز فتاوی عالمگیری میں ہے۔ وَسُؤْرُ الْبَغْلِ وَالْحِمَارِ مَشْكُوكٌ وَالصَّحِيحُ أَنَّهُ طَاهِرٌ وَإِنَّمَا الشَّكُّ فِي طَهُورِيَّتِهِ. هَكَذَا فِي فَتَاوَى قَاضِي خَانْ وَعَلَيْهِ الْجُمْهُورُ(الفتاوی الھندیہ جز۱ص۲۴)

    ھذا ماعندی واللہ عزاسمہ اعلم

    ابوعفان محمدنعمان حنفی

    جامعہ غوثیہ رضویہ سکہر

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری