Question & Answer

  • نامحرم لڑکی سے شادی کے خیال سے دوستی ، ایس ایم اور موبائل پہ گفتگو کرنا کیسا ہے؟

           کیا فرماتے ھیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی لڑکی سے دوستی کرنا جیسا کہ گرل فرینڈ اگر اس کے بارے میں یہ رائے ھو کہ اس سے فیزیکل فائدہ یا صرف ٹائم پاس نہیں کرنا بلکہ اس سے ازدواجی تعلقات قائم کرنے کی خواہش ہو یا کسی لڑکی سے کال یا ایس ایم ایس پہ اس لیے بات کرے کہ اس سے شادی کی خواہش ہو تو اس میں میری رہنمائی کریں کہ ایسے تعلقات بنانے میں کیا حرج ہے یا ایسا تعلق رکھنا جائز ہے یا نہیں اور اگر لڑکی آفس کی کولیک ہو تو اس حساب سے کیا حکم ہے؟
    سائل
    محمد وقاص
     
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    الجواب
          اگر کسی عورت سے شادی کرنا چاہتا ہو تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ اس کے گھر شادی کا پیغام بھیجا جائے اور اس کے اہلِ خانہ کو شادی پہ آمادہ کیا جائے۔اگر وہ راضی ہو جائے اور شادی ہو جائے تو درست اور اگر وہ راضی نہ ہوں یا ان تک رسائی ممکن نہ ہو تو صبر کرنا واجب ہے ، اس نامحرم کے ساتھ ایس ایم ایس کے ذریعے یا فون کال کے ذریدے دوستی رکھنے کی ہر گز ہر گز اجازت نہیں ہے۔ کوئی بھی غیرت مند شخص یہ گوارہ نہیں کرے گا کہ اس کی بہن یا بیٹی کسی غیر مرد سے فون پر باتیں کرے یا ایس ایم ایس کے ذریعے رابطے کرے۔ جب اپنی بہن بیٹی کے متعلق اتنی غیرت آتی ہے تو کسی غیر کی بہن بیٹی کے ساتھ ایسے تعلقات رکھنا کیسے درست ہو سکتا ہے ، اللہ کے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا:
         لا یؤمن احدکم حتی یحب لاخیہ ما یحب لنفسہ
        (صحیح بخاری حدیث نمبر ۱۳ ، صحیح مسلم حدیث نمبر ۱۷۹)
        یعنی تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک ایمان دار نہیں ہو سکتا جب تک کہ اپنے مسلمان بھائی کے لیے وہی پسند نہ کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے۔
        اور حدیث پاک میں ہے:
        الایمان بضع و سبعون شعبۃ والحیاء شعبۃ من شعب الایمان،
        یعنی حیاء ایمان کی عظیم خصلت ہے۔
        اور جو لڑکی دفتر میں کولیگ ہو اور نامحرم ہو تو اس سے بھی دوستی کرنے اور اس کے ساتھ گھومنے پھرنے کی ہر گز اجازت نہیں ....!!
    واللہ تعالی اعلم
     کتبہ
    محمد زاہد محمود راجپوت المدنی

     

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری