Question & Answer

  • غیر مدخول بھا پر عدت نہیں

    الاستفتاء

     کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ

    میں اپنی شادی کے دو گھنٹے بعد ہی واپس آگئی ہے اور اب میں نے خلع حاصل کرنے کے لئے کورٹ سے رجوع کیا ہے جس کا فیصلہ 24 تاریخ کو ہوجائے گا اور مجھے خلع مل جائے گا ایسی صورت میں جبکہ شوہر نے مجھے ہاتھ تک نہیں لگایا ہے۔ خلع کے بعد عدّت کرنی ہوگی یا نہیں شریعت مطہر ہ کے حکم سے آگاہ فرما ئیں۔ والسلام

    السائله

    فرزانہ بنت ذاکر حسین

    بہار کالونی سکھر

    الجواب بعون الملک الوھاب

    جب شوہر بیوی کو ہاتھ نہ لگائے اور ان دونوں میں علیحدگی ہو جائے خواہ علیحدگی طلاق کی صورت میں ہو یا خلع کی صورت میں تو عورت پر عدّت نہیں ہے۔

    اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے

    یا ایھاالذین امنوا اذانکحتم المئومنات ثم طلقتموھن من قبل ان تمسوھن فما لکم علیھن من عدۃ تعتدو نھا الایۃ ۔

    (سورۃ الاحزاب:آیت49)

    ترجمہ: اے ایمان والو جب تم مسلمان عورتوں سے نکاح کرو پھر تم انہیں ہاتھ لگانے سے پہلے ہی طلاق دے دو تو تمہارے لئے ان پر کچھ عدّت نہیں ہے۔

    لہٰذا صورت مسؤلہ میں اگر خلع ہو جاتی ہے تو آپ پر عدّت لازم نہیں ہے خلع کے فوراً بعد نکاح کر سکتی ہیں۔

    واللہ تعالی اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    مفتی جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 11ربیع الثانی 1430 ہجری 8 اپریل 2009

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • استقبل ربيع الأول
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری