Question & Answer

  • دو بیویوں سے ہونے والی اولاد میں ترکہ کی تقسیم

    الاستفتاء 

    کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں

    حاجی محمد ارشاد کا وصال ہوا۔حاجی صاحب کی پہلی زوجہ سے ایک بیٹارضاء المصطفی اور دوبیٹیاں طیبہ اور طاہرہ ہیں۔دوسری زوجہ سے تین بیٹے عطاء المصطفی،غلام مصطفی،عبدالمصطفی اور ایک بیٹی عابدہ ہیں۔حاجی صاحب کی حیات میں ہی ان کی پہلی زوجہ کا وصال ہو گیا تھا۔چند سال پہلے حاجی صاحب کا وصال ہوا ان کے وصال کے وقت ان کی دوسری زوجہ زندہ تھیں۔ اور حاجی صاحب کے وصال کے دو سال بعد ان کی دوسری زوجہ بھی انتقال کر گئیں۔حاجی صاحب نے ترکہ میں ایک مکان چھوڑا ہے۔ان کا ترکہ ان کے ورثاء میں کیسے منقسم ہو گا۔

    السائل

    عطاء المصطفی

    الجواب بعون الملک الوھاب

    صورت مسؤلہ میں بعد از امور متقدمہ علی الارث مرحوم کا ترکہ 616حصوں پرمنقسم ہو گا۔اور رضاء المصطفی کو 98حصے (یعنی 15.90فیصد)اورعطاء المصطفی،غلام مصطفی،عبدالمصطفی میں سے ہر ایک کو120حصے (یعنی19.48 فیصد) اور طیبہ وطاہرہ میں سے ہر ایک کو49 حصے (یعنی7.95فیصد) اور عابدہ کو 60حصے (یعنی9.74فیصد)ملیں گے۔

    ہذا ما عندی والعلم عنداللہ عز اسمہ

    واللہ تعالی اعلم بالصواب

    محمد شہزاد خان

    جامعہ انیس المدارس سکھر

    یکم مارچ 2017ئ

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • استقبل ربيع الأول
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری