Question & Answer

  • اگر شوہر کے گھر عدت گزارنا ممکن نہ ہو

    الاستفتاء

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین شرع متین اس مسئلہ میں کہ

    میری ایک سگی بھانجی نور فاطمہ جس کے شوہر محمد نواب کا انتقال مورخہ 3 فروری 1987ء کو ہو گیا ہے اور جس کو اس وقت تقریباً تین ماہ کا حمل ہے۔ اس وقت وہ اپنے مرحوم شوہر کے مکان میں عدت گزار رہی ہے مگر اس مکان میں اس کے مرحوم شوہر کے رشتے داروں کی جو کہ اس کے غیر محرم ہیں آمدورفت ہے اور اس کے ساتھ میں اس کے مرحوم شوہر کا بھتیجا بھی رہائش رکھتا ہے۔ میری بھانجی نوجوان ہے اور خدشہ ہے کہ کسی بات کی بہتان تراشی نہ ہو جائے جو کہ ہماری بدنامی کا سبب ہو۔

    کیا ایسی صورت میں جبکہ مسماۃ نور فاطمہ کو سودا سلف اور ضروریاتِ زندگی لا کر دینے والا کوئی نہیں ہے۔ میں بحیثیت ایک سگے ماموں کے نور فاطمہ کو بقایا عدت گزارنے کے لیے اپنے گھر لا سکتا ہوں یا نہیں؟ جواب سے فقہ حنفی کی روشنی میں آگاہ فرمائیں نوازش ہو گی۔

    السائل

    سلطان احمد شمسی ولد میاں جی محمد اعظم 

    الجواب بعون الملک الوھاب

    صورتِ مسؤلہ میں اگر واقعی شوہر کے گھر عدت گزارنے کی کوئی ممکن صورت نہ ہو تو ماں کے ہاں یا کسی بھی عزیز کے ہاں جس کا گھر شوہر کے گھر سے قریب تر ہو عدت گزارے جبکہ وہاں اسے یہ ضرر لاحق ہونے کا اندیشہ نہ ہو جو شوہر کے ہاں اس وقت ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    خادم دارالافتاء جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 9 جمادی الثانی 1407 ہجری

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • استقبل ربيع الأول
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری