Question & Answer

  • طلاقِ مجنون

    الاستفتاء

    کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ

    میرا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے۔میں نے اپنی بیوی کو کئی مرتبہ کئی طلاقیں دی ہیں۔کچھ طلاقیں مجھے یادبھی ہیں جو میں نے اپنی بیوی کو دیں؟آیا میری بیوی مجھ پر حلال ہے یا حرام؟ قرآن وسنت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں والسلام

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    الجواب بعون الملک الوھاب

    مجھے خود ملا ہے اور اس کی بیوی بھی اور اس کے کچھ عزیز بھی۔سائل کے دماغی توازن کی نادرستگی مشہورہے اور اس کے عزیز اس کے گواہ ہیں۔مسئلہ شرعیہ یہ ہے کہ مجنون(جس کا دماغی توازن درست نہ ہو) کی طلاق نہیں ہوتی اور طلاق کا یاد رہنا جنون میں ممکن ہے۔جنون کے کئی درجے ہیں بعض میں کچھ یاد نہیں رہتا اور بعض جنون کی ایسی اقسام ہیں جن میں مجنون کو بعض باتیں یاد رہ جاتی ہیں۔

    تنویر الابصار میں ہے

    لایقع طلاق المولی علی امرأۃ عبدہ والمجنون والصبی والمعتوہ والمبرسم والمغمی علیہ والمدہوش والنائم۔

    ح2 ص586۔مطبوعہ مصر

    شامی میں ہے:والذی یظہر لی ان کلا من المدہوش والغضبان لا یلزم فیہ ان یکون بحیث لا یعلم ما یقول۔

    اسی میں ہے

    فان بعض المجانین یعرف ما یقول ویرید ویذکر ما یشھد الجاہل بہ بانہ عاقل ثم یظہر منہ فی مجلسہ ما ینافیہ۔

    ح2 ص586۔مطبوعہ مصر

    بہر حال طلاق واقع نہیں ہوئی بدستور نکاح قائم ہے ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔

    واللہ تعالی اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفر لہ

    خادم جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر

    یکم شعبان المعظم ۸۲۴۱

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری