Question & Answer

  • بیوی کیلئے وصیت جائز نہیں

    الاستفتاء

    میرا بھائی نور احمد ولد عظمت اللہ خان ۱۴جنوری ۲۰۱۱ کو قضاء الہی سے فوت ہو گئے۔انتقال سے پہلے مرحوم نے وصیت لکھ دی تھی کہ میرے دونوں مکان اس کی زوجہ اپنے نام رجسٹرڈ کرا سکتی ہے۔میرے بھائی کی کوئی اولاد نہ تھی۔ایک لے پالک بچہ نوید والد احمد سے لے کر پالا ہوا تھا۔میری بھابھی نے ایک مکان فروخت کر دیا تھا۔۲۷ جون ۲۰۱۵ کو میری بھابھی کا انتقال ہو گیا۔سوال یہ ہے کہ اس لے پالک لڑکے کا حصہ ہے یا نہیں ہے۔

    مرحوم کے ورثاء درج ذیل ہیں۔ دو بھائی فہیم اور نعیم ایک بہن کنیز فاطمہ ایک زوجہ شمیم اختر اور ایک لے پالک لڑکا جس کا ماقبل میں ذکرہوا۔ نور احمد کے بعد ان کی بہن کا انتقال ہوا جو بے اولاد تھیں۔اور ان کے شوہر کا ان سے پہلے انتقال ہو چکا تھا۔پھر بیوہ شمیم اختر کا انتقال ہوا انہوں نے اپنے وارثوں میں دوعبداللہ اور عبدالرحمن بھائی چھوڑے ہیں۔

    المستفتی

    محمد فہیم جنجوعہ

    حافظ آباد

    الجواب بعون الملک الوھاب

    صورت مسئولہ میں بر تقدیر صدق سائل بعد از امور متقدمہ علی الارث مرحوم کی تمام جائیداد ان کے تمام ورثہ میں تقسیم ہو گی۔ بیوی کیلئے وصیت جائز نہیں لہذا مرحوم کا وارثوں میں اس طرح تقسیم ہو گا کہ فہیم کو ۵۰ ۔۳۷پیسے اور نعیم کو بھی اتنے ہی ملیں گے۔عبداللہ اورعبد الرحمن ہر ایک کو ۵۰۔۱۲پیسے ملیں گے۔لے پالک ہونا وراثت کا سب نہیں ہے،ہاں لے پالک رشتہ دار ہے تو رشتہ کی بناء پر وارث بنتاہے تو الگ بات ہے۔سائل مظہرہے کہ لے پالک شمیم اختر کا بھیتیجا ہے۔چونکہ شمیم اختر کے بھائی زندہ ہیں اس لئے یہ لڑکا وارث نہیں ہے۔لہذا لے پالک نہ نور احمد کے ترکہ سے حصہ پائے گا اور نہ شمیم اختر کے ترکہ سے۔

    واللہ تعالی اعلم بالصواب

    محمد شہزاد خان غفرلہ

    جامعہ ربانیہ غوثیہ ماڈل کالونی

    ملیر کراچی ۴ مئی ۲۰۱۶

    مطابق ۲۶ رجب المرجب ۱۴۳۷ھ

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری