Question & Answer

  • چچا زاد بہن عصبہ کی کسی قسم میں داخل نہیں

    الاستفتاء

    مسمی علی خان کا وصال ہوااور اس نے ورثاء میں ایک بیوی چھوڑی۔علی خان کی کوئی اولاد نہیں ہے۔اس کے چچا زاد بھائی ہیں۔نورمحمد،محمد رمضان،محمود خان،گلاب خان،حافظ اللہ بخش،قادر بخش ایک چچا زاد بہن خان زادی ہے۔شرعا ان کا حصہ کیا ہوگا۔جواب عنایت فرمائیں۔

    الجواب بعون الملک الوھاب

    صورت مسئولہ میں بر تقدیر صدق سائل بعد از امور متقدمہ علی الارث مرحوم علی خان کی جائیداد ان کے شرعی وارثوں میں اس طرح تقسیم ہو گی بیوہ کوچا آنے اور ہرچچا زاد بھائی کو دو۔دو آنے ملیں گے۔چچا زاد بہن کچھ نہیں پائے گی۔کیونکہ چچا زاد بھائی عصبہ بنفسہ ہونے کی وجہ سے پائیں گے اور چچا زاد بہن عصبہ کی کسی قسم میں داخل نہیں۔ نہ عصبہ بنفسہ ہے کیونکہ عصبہ بنفسہ صرف مرد ہوتے ہیں عورتیں نہیں ہوتیں۔

    چچا زاد بہن عصبہ بغیرہ بھی نہیں ہو سکتی کیونکہ عصبی بغیرہ چار عورتیں ہو تی ہیں (۱) بیٹی (۲)پوتی (۳)سگی بہن(۴) باپ شریک بہن۔ چچا زاد بہن ان چاروں مین سے کسی میں داخل نہیں۔اور یہ عصبہ مع غیرہ بھی نہیں ہو سکتی کونہ وہ صرف دو عورتیں ہیں۔سگی بہن اور باپ شریک بہن ۔چچا زاد بہن ان دو میں داخل نہیں بلکہ یہاں سراجیہ سے صاف صاف جزئیہ لکھا جاتاہے جس کی رو سے چچا زاد بھائی کی موجودگی میں چچا زاد بہن عصبہ نہیں بنتی وہ جزئیہ یہ ہے

    وصف لا فرض لھا من الاناث واخوھا عصبۃ لا تصیر عصبۃ باخیھا کالعم والعمۃ المال کلہ لعم دون العمۃ۔

    اور چچا زاد بہن کو وراثت دلانے پر للذکر مثل حظ الانثیین سے استدلال کرنا جہالت ہے۔قرآن کریم میں دو مقام پر حکم بیان کیا گیا ہے ایک میت کی اولاد کیلئے چنانچہ فرمایا

    یوصیکم اللہ فی اولادکم للذکر مثل حظ الانثیین۔

    اور دوسرا میت کے بھائی بہنوں کیلئے چنانچہ قرآن کریم میں ہے

    وان کانوا اخوۃ رجالا ونساء للذکر مثل حظ الانثیین۔

    اور چچا زاد بہن ان دونوں مقاموں سے خارج ہے۔

    واللہ تعالی اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری

    جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر ۷ محرم ۱۴۲۱ ھ

    مطابق۱۳۔۴ ۲۰۰۰

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری