Question & Answer

  • مہر ادا نہ کرنے کی صورت میں خاوند کے ترکہ سے مہر کی ادائیگی

    الاستفتاء

    محترم جناب مفتی صاحب

    سلام مسنون کے بعد عرض ہے کہ از روئے شرع میری رہنمائی فرمائیں۔ میرا داماد فوت ہو گیا ہے جو کہ خانپور کٹورہ میں رہتا تھا۔ان کا ایک مکان ہے جو کہ میرے داماد اور میری بیٹی نے مشترکہ محنت کی کمائی سے خریدا تھا۔کیونکہ میرے داماد ہوٹل کا کام کرتے رھے اور روٹی وغیرہ گھرمیں پکائی جاتی تھی لیکن یہ مکان صرف میرے داماد کے نام ہے جن کی کوئی اولاد نہیں ہے۔میرے داماد کی تین بہنیں اور ایک بھائی زندہ ہیں۔ یہ سب شادی شدہ ہیں اپنا کماتے کھاتے ہیں اور سب الگ الگ رہتے ہیں۔اس مکان یا جائیداد میں ان کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔میری بیٹی اس وقت اس مکان میں رہتی ہے اور میری بیٹی کا حق مہر پچاس ہزار روپے ہے جو ادا نہیں کیا گیا۔ از روئے شرع بتائیں اس مکان کا حقدار کون ہے اور یہ حق مہر کہاں سے ادا ہو گا۔

    الجواب بعون الملک الوھاب

    صورت مسئولہ میں بر تقدیر صدق سائل آپکے مرحوم داماد آپ کی بیٹی کے پچاس ہزار روپے کے مقروض ہو کر فوت ہوئے۔آپ نے زبانی بتایا ہوٹل داماد کا تھا،سرمایہ بھی اس کا تھا۔آپ کی بیٹی معاون کے طور پر کھانا تیار کر کے ان کا ہاتھ بٹاتی تھی۔لہذا وہ مکان مکمل طور پر آپ کے داماد کی ملکیت تھا۔مرحوم کے ترکہ میں سے پچاس ہزار روپے مہر کی رقم نکالنے کے بعد جو کچھ بچے گا اس میں بیوہ کے پچیس پیسے ہیں۔تمام ورثہ کی رضا مندی سے اگر مکان اوراس کے علاوہ بھی اگر انہوں نے ترکہ میں کوئی چیز چھوڑی ہے تو ان سب کی مالیت لگائی جائے اس میں سے پچاس ہزار روپے اور بیوہ کا حصہ ۲۵ پیسے منہا کرنے کے بعد جو بچے وہ رقم مرحوم کے بھائی بہنوں میں ان کے حصے کے مطابق ادا کرے اور مکان اور دیگر اثاثہ جات خود اپنے پاس رکھے تو زیادہ بہتر ہے۔

    واللہ تعالی اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    مفتی جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر ۲۱ ذوالقعدہ ۱۴۱۷ھ

    مطابق۳۱۔۳۔۱۹۹۷

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری