Question & Answer

  • جائیدادپر خرچ کردہ رقم کب منہا کی جاسکتی

    الاستفتاء

    محترم جناب مفتی صاحب

    السلام علیکم 

    عرض یہ ہے کہ میرے والد صاحب مالک حقیقی سے جا ملے۔میرے والد کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ اور تینوں شادی شادہ ہیں جبکہ بڑی بہن مطلقہ ہے۔والد صاحب کا چھوڑا ہوا ایک مکان ہے جس میں نیچے میں رہتا ہوں اور اوپر مطلقہ بہن اور تیسری بہن اپنے شوہر کیساتھ علیحدہ رہتی ہے۔میں اور میری مطلقہ بہن نے اس مکان کی مرمت بھی کرائی ہے۔ اب میں چاہتا ہوں کہ مکان میں جس کا جتنا حصہ ہے، میں مکان فروخت کرکے ان کو دے دوں۔ سوال۱:کیا مکان فروخت کرنے کے بعد ہم دونوں نے جو پیسے لگائے ہیں وہ منہا کر کے حصہ دیا جائے گا یا نہیں۔ سوال: چونکہ یہ مکان والد صاحب کے نام ہے اور ان کا انتےقال ہو چکاہے۔لہذا پہلے یہ کسی ایک کے نام ہو گا تو فروخت ہو گا۔نام کرانے کی وجہ سے جو اخراجات ہونگے وہ کس طرح ہوں گے۔ قرآن وسنت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں ۔

    السائل

    محمد عبدالحق نوری

    کاظم آبادماڈل کالونی ملیر کراچی

    الجواب بعون الملک الوھاب

    صورت مسئولہ میں بر تقدیر صدق سائل بعد از امور متقدمہ علی الارث آپ کے والد کی تمام جائیداد بشمول مکان چار حصوں میں تقسیم ہوگی جس میں آپ کو ۲ حصے اور آپکی دونوں بہنوں کو ایک ایک حصہ ملے گا۔ آپ اور آپکی بہن نے مکان کی مرمت پر دوسری بہن سے مشاورت کے بغیر خرچ کیا۔لہذا اگر وہ آپ کی بات کی تصدیق کریں اور منہا کرنے کی اجازت دیں توخرچ منہا ہو سکتاہے۔

    اور اگر وہ اجازت نہ دیں تو بہن کے حصے پر وہ رقم نہیں ڈال سکتے۔چونکہ مکان بغیر انتقال کئے بھی فروخت ہوسکتا ہے اس صورت میں کسی وارث پر بوجھ نہیں پڑے گا۔اور اگر وہ انتقال پر راضی ہوں تو اس کا خرچ تینوں پر ڈالا جائے گا۔

    واللہ تعالی اعلم بالصواب

    محمد شہزاد خان

    جامعہ ربانیہ غوثیہ ماڈل کالونی ملیر کراچی ۲۱ مارچ۲۰۱۶

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری