Question & Answer

  • اپنی زندگی میں جائیداد کی تقسیم

    الاستفتاء 

    کیا فرماتے علمائ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ

    میں نے اپنا مکان فروخت کیا۔میرے چار بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ میں اپنے جیتے جیتے ان سب کا حق ادا کر دوں۔برائے مہربانی آپ مجھے بتائیں۔آپ مجھے بتائیں کہ شرعی رو سے ہر ایک کو کتنا حصہ ہوگا۔میری دو بیٹیاں کنواری ہیں اور تین شادی شدہ ہیں۔اور ایک لڑکا کنوارہ اور تین شادی شدہ ہیں۔اب مین کرایہکے مکان میں رہتا ہوں جبکہ میں نے دو لڑکیوں کی شادی بھی کرنی ہے۔

    السائل

    محمد ناصر

    معین آباد ملیر کراچی

    الجواب بعون الملک الوھاب

    آپ اپنے لئے پہلے اتنی رقم مختص کر لیں جس سے آپ کی ضروریات بھی پوری ہو سکیں اور کنواری اولاد کی شادی بیاہ کا انتظام بھی ہو سکے بعد ازاں جو رقم باقی بچے وہ ساری اولاد میں شادی شدہ ہو یا غیر شادی شدہ برابری کی بنیادپر تقسیم کردیں اس معاملہ میں لڑکا ،لڑکی میں تفریق نہ برتی جائے۔

    البحر الرائق میں ہے

    وَفِي الْخُلَاصَةِ الْمُخْتَارُ التَّسْوِيَةُ بَيْنَ الذَّكَرِ وَالْأُنْثَى فِي الْهِبَةِ

    ج۷ ص۲۷۷

    واللہ تعالی اعلم بالصواب

    محمد شہزاد خان

    جامعہ ربانیہ غوثیہ ماڈل کالونی ملیر کراچی ۲۸ مارچ ۲۰۱۶

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری