Question & Answer

  • بوقت تقسیم مکان کی موجودہ قیمت کا لحاظ ہوگا

    الاستفتاء 

    سوال۱:کیا فرماتے ہیں علمائ کرام اس مسئلہ کے بارے میں ایک شخص محمد بشیر کا انتقال ہوا اس نے وارثین میں والدہ ،بیوی دو بیٹے اور چار بیٹیاں چھوڑیں۔ شرعا انکا کیا حصہ ہو گا۔نیز محمد بشیر کی وفات کے بعد اس کو والدہ کچھ بھی نہیں دیا گیا اور نہ ہی انہوں نے طلب کیا پھر وہ بھی انتقال کر گئیں۔ان کے وارثین میں سے مزید تین بیٹے اور اکرم کی اولاد ہیں ۔

    سوال۲: کسی کی جائیداد عدالتی وجوہات کی بناء پر نہ بیچی گئی۔چار حصہ دار بھائیوں میں سے ایک کا انتقال ہوا تھا۔کافی عرصہ کے بعد حصہ کو علیحدہ کیا گیا۔اس عرصہ میں اس حصہ کی قیمت کچھ بڑھ گئی۔حصہ داروں کی محنت شامل ہے۔ اب تقسیم موت کے وقت سے قیمت ہو گی یا موجودہ قیمت سے ہوگی۔

    الجواب بعون الملک الوھاب

    جواب(۱)صورت مسئولہ میں بر تقدیر صدق سائل بعد از امور متقدمہ علی الارث محمد بشیر کا کل مال پانچ سو چھتر حصص میں تقسیم ہو گا۔جن میں سے محمد بشیر کی بیوہ کو۷۲ ہر بیٹے کو ۱۰۲،۱۰۲ اور ہر بیٹی کو ۵۱۔۵۱ حصے اور محمد بشیر کے ترکہ سے اس کے ہر بھائی کو ۳۲۔۳۲حصے پہنچیں گے۔

    جواب(۲) موجودہ قیمت کا لحاظ ہوگا البتہ اگر محنت کرنے والوں کو حصہ دار ورثہ نے کہا ہو کہ ہم تمہیں تمہاری محنت کی اجرت دیں گے تو ان سے محنت کی اجرت لی جائے اور اگر اجرت کی بات کوئی بات نہ آئی تھی یا حصہ داروں نے از خود بغیر ورثہ کے کہے محنت کی تو کچھ بھی اجرت نہیں پائیں گے۔

    واللہ تعالی اعلم بالصواب

    محمدابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    مفتی جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر۲۶ رمضان ۱۴۰۸ھ مطابق ۱۳۔۵۔۸۸

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری