Question & Answer

  • جائیداد کی تقسیم سے پہلے بھائیوں کے حق میں دستبرداری

    الاستفتاء 

    میرے والد شیخ محمد مبارک کا۱۹۶۹ میں انتقال ہوا تو اس کے ورثائ میں میرے بڑے بھائی منور حسین وسعادت علی،ہمشیرہ رقیہ بیگم زوجہ نواب الدین اور میں صفیہ بیگم زوجہ بیگم زوجہ غلام مرتضی تھے۔والد صاحب کے انتقال کے بعد ہم دونوں بہنیں رقیہ بیگم اور صفیہ گیگم اپنے دونوں بھائیوں منور حسین اور سعادت علی کے حق میں دستبردار ہو گئیں اور اپنے والد کی جائیداد مین سے کوئی حصہ نہیں لیا۔ اس کے بعد منور حسین کا وصال ہو گیا جس کی ایک لڑکی کشور جہاں ہے۔اور۱۹۸۷ میں میرے دوسرے بھائی سعادت علی کا بھی انتقال ہو گیا۔ لہذا برائے مہربانی ہمارے والد اور بھائیوں کے شرعی وارث اور صحیح حصص بتائیں۔

    صفیہ بیگم زوجہ غلام مرتضی

    لاہور

    الجواب بعون الملک الوھاب

    صفیہ بیگم اور رقیہ بیگم نے اپنے والد کے ترکہ میں جو حق پایا ہے وہ ان کے معاف کئے شرعا معاف نہیں ہوا۔ہاں اگر اصل جائیداد کو شیخ مبارک کے وارثوں میں تقسیم کردیا جاتا بعد از قبض بہنیں چاہتیں تو بھائیوں کو بخشش کردیتیں ۔تو عندالشرع شیخ محمد مبارک کی جائیداد کا بٹوارہ صحیح نہ ہوا لہذا اسے از سر نو تقسیم کیا جائے۔یعنی محمد مبارک مرحوم کا کل مال منقول وغیر منقول چوبیس حصوں میں تقسیم ہوگا جن میں سے رقیہ اور صفیہ کو دس دس حصے اور کشور جہاں کو چار حصے پہنچیں گے۔

    اورمنور حسین نے والدسے ملنے والی جائیداد کے علاوہ جوترکہ چھوڑا ہے اس میں سے آدھا ترکہ کشور کو ملے گا اور آدھا صفیہ اور رقیہ کو اور سعادت علی نے جو خودکمایا ،بنایا وہ سارے کا سارا صفیہ اور رقیہ کو پہنچے گا۔کشور اس سے کچھ نہیں پائے گی۔

    واللہ تعالی اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری غفرلہ

    خادم دارالافتاء جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر ۱۷ رجب شریف ۱۴۰۷ھ مطابق ۱۷۔۳ ۔۸۷

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری