Question & Answer

  • جائیداد بیوی کے نام کرنا

    الاستفتاء 

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے کے بارے میں کہ

    ایک شخص حاجی بھیکو خان مرحوم نے اپنی جائیداد اپنی بیوی کے نام کردی۔پھر اس کا انتقال ہو گیا۔کچھ دن بعد اسکا بھی انتقال ہو گیا اولاد اس کی کوئی نہیں تھی۔ اس شخص کے بھائی نے اپنی بھابی کی تجہیز و تکفین کی اس کے بعد اہل محلہ نے اس کے مکان کی چابی مرنے والی کے دیور کو دیدی۔ اب اس عورت مرنے والی کے بھائی کہتے ہیں کہ اس جائیداد پر ہمارا حق ہے اور اسکا دیور کہتا ہے کہ ہمارا حق ہے لہذا از روئے شریعت اس مسئلہ کو حل فرمادیں۔عین نوازش ہو گی۔

    مستفتی

    عیدوخان

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    الجواب بعون الملک الوھاب

    سائل مظہر ہے کہ مرحوم نے اپنی زوجہ کو یہ مکان اپنی حیات میں دے دیا تھا۔ اب اگر حاجی بھیگو خان کی بیوی نے اس مکان پر شرعی قبضہ کر لیا تھا یوں کہ بھیکو خان نے اپنے مکان سے اپنی مملوکہ اشیاء نکال لیں پھر اس کی چابیاں بیوی کے حوالے کیں یا بیوی نے سامان نکال لینے کے بعد رہائش اختیار کی۔ اگر اس طرح سے قبضہ ہوا ہے جب تو بھیکوخان کے سالے اس مکان کے مالک ٹھہریں گے اگر قبضہ کی یہ صورت نہ تھی اور معلوم بھی نہیں ہوتا ہے تو اس صورت میں مکان کا 1/4 حصہ بھیکو خان کے سالوں کو پہنچے گا اور3/4 حصہ بھیکوخان کے بھائی کو پہنچے گا۔

    واللہ تعالی اعلم بالصواب

    محمد ابراہیم القادری غفر لہ

    خادم دار الافتاء جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 24محرم الحرام 1409ھ بمطابق07/09/1988

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری