Question & Answer

  • ترکہ سے ادا کردہ قرض کی رقم لینا

    الاستفتاء

    کیافرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بار ے میں کہ

    میرے والدصاحب کا 1973ء میں انتقال ہواہے میرے علاوہ دوبہنیں انکی وارث ہیں،جائیدادمیں صرف ایک عددمکان شامل ہے،اس مکان پرہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کاقرضہ بھی تھاجسے میں نے اپنی ذاتی آمدنی سے ادا کیا ہے،علاوہ ازیں میرے والد صاحب بوقت انتقال 10,000روپیہ کے مقروض بھی تھے وہ بھی میں نے ادا کیا ہے۔ شریعت کے مطابق مذکورہ بالا مکان میں میرا اور میری بہنوں کا کتنا حصہ ہو گا،بہنیں شادی شدہ ہیں ۔

    سائل

    عبد الرشید ننھے خاں

    ۔137یونٹ 5لطیف آباد۔حید ر آباد

    الجواب بعون الملک الوھاب

    آپ نے اگر ادائیگی قرض کے وقت کہہ دیا ہوکہ یہ ادائیگی مفت میں کررہاہوں اور والد کے ترکہ میں یہ رقم نہیں کاٹوں گا جب تو آپ تبرع واحسان کرنے والے ٹھہرے، واپسی کا حق نہ رہا اور اگر وقتِ ادائیگی یہ نہ کہا، تو ادائے قرض میں جتنی رقم آپ نے دی وہ ترکہ سے کاٹی جائیگی اور بقیہ ترکہ وارثوں میں تقسیم ہوگا۔آدھا آپ کا اور آدھا آپ کی دوبہنوں کا۔

    ھندیہ میں ہے

    ولوتقضی الدین بعض الورثۃ فلہ الرجوع علی الباقین شر ط او لم یشترط الا ان یتبرع لان کل واحد من الورظۃ مطالب حتی لوقدمہ الغریم الی القاضی قضی علیہ بجمیع الدین فکان مجبرا علی القضاء ومضطرا فلایکون متبر عا الااذا قصد بذالک التبرع بان شرط ان لایرجع علیھم

    ج:5ص222

    واللہ تعالی ورسولہ اعلم بالصواب

    محمد ابراھیم القادری الرضوی غفرلہ

    صدر مدرس جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 19صفر المظفر 1404ھ جمعۃ المبارک

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری