Question & Answer

  • سے پہلے پیدا ہونے والا بچہ

    قبلہ مفتی صاحب

    السلام علیکم

    بعدعرض ہے کہ ایک مرد نے ایک عورت سے زناکی جس کی سبب اس عورت کوحمل ہوگیااورایک بچہ پیداہوگیابعدمیں اسی مردنے اسی عورت سے نکاح کیااوربچے سے کہاتومیرابیٹاہے اورعرصہ پچیس سال25 سال تک تقریباًاپنے گھرمیں پالاتعلیم دلائی اورکہتے رہے کہ تومیرابیٹاہے جب اس مرد کاانتقال ہواتواس مرد کاایک اوربیٹاتھاجونکاح کے بعد پیداہواتھاوہ مرحوم کی ملکیت کاوارث بن کربیٹھ گیااوراس بچے کوجونکاح سے پہلے پیداہواتھااس کوکہتاہے کہ تومیرے باپ کابیٹانہیں ہے اورملکیت میں سے تجھے حصّہ بھی نہیں ملے گاجبکہ اس بچے کی ماں ابھی تک زندہ ہے اورحلفیہ کہتی ہے کہ یہ مذکورہ مرد کابیٹاہے اس مسئلہ کے بارے میں شریعت مطہرہ کیافرماتی ہے کہ یہ بچہ کس کابیٹاکہلائے گااوروہ ملکیت میں سے حصہ دارہوگایانہیں۔

    العارض

    آغاعبد الوحید عطاری سگیوں

    تحصیل صوبھوڈیرو ضلع خیرپور 06/01/2007

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    الجواب

    سائل کے قاصد نے بتایا کہ جس لڑکے کے بارے میں تنازع ہے وہ نکاح سے پہلے پیدا ہو گیا تھا اگر یہ بات درست ہے تو یہ لڑکا اس مرد کا بیٹا نہیں ہے نہ ہی اس کی جائیداد کا حقدار ہے اس مرد کے حقیقی بیٹے کا انکار حق بجانب ہے اور ماں کا حلفیہ بیان اسے وارث نہں بنا سکتا یہاں ایک ضروری امر کی طرف توجہ دلانا چاہوں گا سائل نے اس واقعہ میں مرد کو زانی اور عورت کو مزنیہ قرار دیا اور لڑکے کو زنا کا سبب بتایا۔ یہ بہت بڑی جسارت ہے شرعی رو اسے زنا ثابت کرنا آسان بات نہیں ہے۔

    مسلمان کو چاہئے کہ مسلمان کی پردہ پوشی کرے اور ایسے الفاظ استعمال نہ کرے جس سے دوسرے کی پردہ دری ہو اور اپنی خفت ہو، کیونکہ زنا کا الزام لگانے والا اگر زنا ثابت نہ کر سکے تو وہ اسی کوڑوں کی سزا کا مستحق ہے۔ سوال کی صورت یوں بنانی چاہئے کہ ایک مرد کے دوسری عورت کیساتھ نکاح سے پہلے میل جول و تعلقات تھے اور یہ عورت جو کنواری تھی حاملہ ہو گئی اور نکاح سے پہلے اس کے ہاں بچہ پیدا ہو گیا. بہرحال جو بچہ نکاح سے پہلے پیدا ہوا وہ اس مرد کا وارث نہیں ہے۔

    واللہ تعالی اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری غفر لہ

    جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 17ذوالحجہ1427ھ 08/01/2007

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری