Question & Answer

  • باپ شریک بھائیوں کا بھائی کی جائیداد میں دعوی

    الاستفتاء

    کیا فرماتے علماء کرام اس مسئلہ میں کہ

    مرحوم زاہد علی کی دو بیویاں تھیں جن سے اولاد ہوئی۔ لیکن مرحوم کی کوئی ذاتی جائداد مقولہ یا غیرمنقولہ جائداد نہیں ہے۔مرحوم کی ایک بیوی سے اولاد میں ہم دو بھائی محمدشاہد ،شاہ زمان خان اور تین بہنیں تھیں۔ بعد ازاں ہمارے بھائی محمد شاہد کا بھی انتقال کا ہو گیا۔جس کی ایک جائداد(زمین) میں ہمارے والد مرحوم کی دوسری بیوی سے اولاد یعنی ہمارے باپ شریک بھائی حقدار ہونے کے دعویدار ہیں۔ کیا شرعا محمد شاہد کی زمین مین ان کا حق بنتاہے؟

    محمد یوسف کھوکھر

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

    محلہ تاج پورہ حافظ آباد

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    الجواب بعون الملک الوھاب

    صورت مسئولہ میں بر تقدیر صدق سائل بعد از امور متقدمہ علی الارث مرحوم محمد شاہد کی ملکیت کے چار حصے کئے جائیں گے۔شاہ زمان خان کو آٹھ آنے اور اس کی سگی دو بہنوں کو چار چار آنے ملیں گے۔ محمد شاہد کے باپ شریک بھائی بہین اس کی جائیداد سے کچھ نہیں حصہ پائیں گے۔

    علم میراث کی معتبر کتاب سراجی میں ہے

    ثم یرجحون بقوۃ القرابۃ اعنی بہ ان ذا القرابین اولی من ذی قرابۃ واحدۃ ذکرا کان او انثی لقولہ علیہ السلام ان اعیان بنی الام یتوارثون دون بنی العلات

    سراجی ص۱۴ 

    ترجمہ:پھر وارثوں رشتہ کی قوت کی بنائ پر ترجیح دی جاتی ہے یعنی دو رشتہ داریوں والا ایک رشتہ داری سے بہتر قرار پائے گا خواہ وہ مرد ہویا عورت۔کیونکہ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ سگے بھائی بہن وارث ہوتے ہیں اور باپ شریک بھائی بہن وارث نہیں ہوتے

    واللہ تعالی اعلم بالصواب

    محمد شہزاد خان

    جامعہ ربانیہ غوثیہ ماڈل کالونی ملیر

    کراچی ۲۶جنوری۔۲۰۱۶

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری