Question & Answer

  • انکار کرنے سے وارث کا حق ختم نہیں ہوتا

    الاستفتاء 

    کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ

    مرحوم سلطان کے ورثاء میں ایک بیوہ کنیز فاطمہ ایک بیٹا زبیر پانچ بیٹیاں ريشمان، عاصمہ، صائمہ، فرحین اور افیشن شامل ہیں بعد ازاں محروم سلطان کی ایک بیٹی ريشمان (متوفی جون2010)انتقال کرگئی جس کے ورثاء میں شوہر سلیم اور ایک بیٹی اُنزل شامل ہیںدریافت طلب مسئلہ یہ ہے کہ اُنزل کو اپنی ماں ريشماں کی طرف سے نانا سلطان کی ملکیت سے حصہ ملے گا کہ نہیں ؟(جبکہ ریشماں نے یہ بھی کہا تھا کہ مجھے حصہ نہیں چاہئے ) السائلہ

    ريحانہ بنت عبد العزیز پرانہ سکھر

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    الجواب بعون الملک الوھاب

    صورت مسؤ لہ میں بر تقدير صدق سائل بعد از امور متقدمہ علی الارث مرحوم سلطان کی ملکیت ان کے ورثوں میں اس طرح تقسیم ہوگی۔ کنیز فاطمہ کو 14.58پیسے،زبير کو 25.35،عاصمہ ،صائمہ ،فرحین ،افیشن ہر ایک کو 12.67محمد سلیم 3.13اور انزل کو 6.25پیسے ملیں گے ۔ مجھ سے سائلہ نے دريافت کیا کہ محمد سلیم اپنا اور اپنی بیٹی انزل کا حصہ لینے سے انکار کر ديا ہے ۔ اس سلسلے میں گزارش ہے کہ انکار کرنے سے وارث کا حق ختم نہیں ہو جاتا۔ پھر محمد سلیم اپنے حصے کے بارے میں رائے دے سکتا ہے مگر انزل کا حق محمد سلیم معاف نہیں کر سکتا ۔لہذا محمد سلطان کی جائیداد پر قابض لوگوں پر فرض ہے کہ وہ وارث کو اسکا حصہ ديں ۔محمد سلیم حصہ لیکر چاہے تو قابضین میں تقسےم کرسکتا ہے مگر انزل کا حصہ ہر حال میں اس کے پاس رہے گا ہاں اس کا والد اس کے حصے پر قبضہ کرنے کے بعد اس کیلئے رکھ چھوڑے۔ یہاں تک کہ بالغ ہو کر خود تصرف کرنے کے قابل ہو جائے۔

    واللہ تعالی اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    خادم دارالافتاء جامعہ غوثیہ رضویہ 07/11/10

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری