Question & Answer

  • بیٹی کے وصال کے بعد جہیز

    الاستفتاء

    کیا فرماتے علماء کرام اس مسئلہ میں کہ

    میں نے اپنی بیٹی کی شادی کی۔کچھ عرصہ میری بیٹی کے ہاں ایک بچی پیدا ہوئی جو کہ مردہ تھی۔بچی کی پیدائش کے ایک ہفتہ بعد میری بیٹی کا بھی انتقال ہو گیا۔اب مسئلہ یہ ہے کہ بیٹی کا جہیز ماں باپ واپس لے سکتے ہیں؟ اس پر کس کا حق ہے۔

    والسلام

    غلام مصطفی

    پرانا سکھر

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    الجواب بعون الملک الوھاب

    آپ نے اپنی بیٹی مرحومہ کو جہیز دیا بیٹی مرحومہ ان سب اشیاء کی مالک ٹھہری۔اسی طرح آپکے داماد نے یا اسکے ماں باپ نے جو جو چیزیں آپ کی بیٹی کو تحفہ دیں،ان سب چیزوں کی مالک بھی آپ کی بیٹی ہے مگر یہ سب چیزیں ان کے ترکہ میں شامل ہوں گی۔اسکا نصف شوہر کو ملے گا اور باقی نصف مرحومہ کے والدین کا ہے۔اسی طرح اگرآپ کے داماد نے مہر ادا نہیں کیا تو آپ اس سے آدھا مہر وصول کر لیں۔

    واللہ تعالی اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر ۱۳ شعبان ۱۴۱۸ھ ۱۴دسمبر ۱۹۹۷

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری