Question & Answer

  • مہرمیں ملنے والے مکان میں سوتیلی بیٹیوں کا حق نہیں

    الاستفتاء

    بخدمت جناب مولانا محترم مفتی صاحب

    السلام علیکم

    میرے شوہر کی پہلی بیوی کی پانچ لڑکیاں ہیں۔ پہلی بیوی کا انتقال ہوگیا پھر اس کے بعد مجھ سے نکاح کیا ۔اس وقت میرے دو بچے ہیں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ۔ان پانچو ںلڑکیوں کی شادی اپنے ہاتھ سے کر گئے تھے ۔اپنے دونوں بچوں کی میں نے شادی کی ۔میرے شوہر نے مہر میں مجھے زیور دیا تھا۔جب لڑکے کی شادی ہوئی تو میرے شوہر نے کہا کہ یہ زیور لڑکے کی دلہن کو دے دیں ۔

    میں آپ کو اس زیور کے بدلے کراچی والا مکان مہر دیتا ہوں۔ اس بات کے گواہ میر ے دیوراور نند وغیر ہ ہیں آج سے اس مکان کی میری بیوی مالک ہیں مگر کچھ لکھوانہ سکے۔ کیونکہ میرے شوہر کی طبیعت ٹھیک نہیں رہتی تھی ۔میں اس فکر میں رہتی تھی کہ یہ مکان میں تحریری طور پر آپ کے نام کردوںگا ۔مگر اللہ تعالی کو منظور نہ تھا اس مکان میں میرادیور اور میرا بیٹارہتے ہیں میر ے بیٹے کا نام اقبال ہے ۔ میرے دیور نے میری سوتیلی بیٹوں کو بہکا دیاہے کہ تمہارے باپ کی جائیداد ہے۔ اس میں اپناحصہ مانگو اور اب آپ یہ بتائیں کہ آیا ان لڑکیوں کا اس مکان حصہ ہے یانہیں ساری تفصیل لکھ کر دی ہے ۔اگر حصہ ہو تو کس حیثیت سے مہربانی فرماکر اس مسئلے کو حل کریں ۔

    الجواب بعون الملک الوھاب

    اگر اس معاملہ کو آپ کی سوتیلی بیٹیاں مانتی ہیں اورفی الواقع آپ کے شوہر نے بھی آپ کو وہ مکان مہر کے عوض دیا ہے یا زیورات کے عوض دیدیا ہے ۔جب تو بیٹیوں کا اس مکان میں کوئی حصہ نہیں ہے ۔اور اگر اس کو

    آ پ ثابت نہیں کر سکتی اور بیٹیاں بھی اس سودے کی منکر ہیں تو مکان مرحو م کے وارثوں میں تقسیم ہوگا۔

    آپ کو اس مکان میں سے1/2۔ 12پیسے ملیں گے اور لڑکے کو 21.87 پیسے اور ہر بیٹی کو10.93 پیسے ملیں گے

    واللہ تعالی اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    مفتی جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر ١١شوال ١٤١٨ـ

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری