Question & Answer

  • اسلام میں پگڑی سسٹم جائز نہیں

    الاستفتاء

    کیا فرماتے ہیں علماء اس بارے میں کہ

    میر ی چچازاد بہن کی شادی پر ا س کے جہیز کا انتظام ہم نے اپنی دکان سے کیا ہے ۔جس کے اندر دو پاٹنر تھے۔ احمد عبد الکریم 35%جبکہ محمد حسین عبد الکریم 65%کے حصے تھے۔ شادی میں جہیز کے سامان کے علاوہ اسے پگڑی پر ایک مکان بھی لیکر دیا گیا جسکی رقم براہ راست مالک مکان کو دی گئی اور اسے اس رقم کی مالکہ نہیں بنایا گیا ۔شادی کے کچھ عرصے بعد اس کے ہاں بچی کی ولادت ہوئی۔ اس دوران میاں بیوی میں رنجش ہو گئی اور اسے طلاق ہوگئی بوقت طلاق بیٹی کی عمر تقریبا 5سال تھی۔

    اب میری چچا زاد بہن فوت ہوگئی ہے اور ورثہ میں بیٹی کے علاوہ ایک سگا بھائی بھی ہے ،بیٹی تقریبا 12/13سال کی ہے ، دریافت یہ کرنا ہے کہ مرحومہ کا ترکہ کس کس چیز کو قرار دیا جائیگا ؟ پگڑی میں دی گئی رقم ترکے میں شمار ہوگی ؟ورثہ کون کون قرار پائیں گے ؟ بیٹی جو کہ قریب البلوغ ہے اس کی وراثت کس کے سپرد کیجائے جبکہ باپ کے بارے میں قوی اندیشہ ہو کہ وہ مال کو ضائع کردے گا ،کیا ہم اس کے امین بنا سکتے ہیں ؟ ازروئے شریعت ان باتوں کے جواب سے نواز کر مشکو ر فرمائیں ۔ 

    فقط طالب دعا

    محمد یاسین فتانی

    فرم ایچ عبدالکریم ہاشم مارچ بازار سکھر

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    الجواب بعون الملک الوھاب

    اسلام میں پگڑی سسٹم جائز نہیں اس لئے مرحومہ مکان کی مالک نہیں تھی۔ کرایہ دارنے جو پگڑی کی رقم جمع کرا ئی گئی تھی مرحومہ اسکی بھی مالک نہیں تھی بلکہ اسکے مالک احمد عبد الکریم اور حسین عبدالکریم ہیں یہ رقم مرحومہ کے ترکہ میں شامل نہیں ہو گی۔ البتہ اسکے ترکہ میںاسکوملنے والاجہیزاور سسرال کی طرف سے گفٹ میں ملنے والا سامان شا مل ہوگا۔ اسمیں سے آدھابیٹی کو ملے گا اور آدھامر حومہ کے بھائی کو ۔ رہا مسئلہ اسکے حصہ کی حفاظت کا۔اگر باپ قابلِ وثوق نہیں ہے تو کورٹ سے رجوع کیاجائے۔ کورٹ جسے یہ امانت سپرد کرنا چاہے گی وہی متولی مال ہوگا ۔

    ردالمحتار میں ہے 

    فان الولی فیہ الاب ووصیہ والجد ووصیہ والقاضی ونائبہ فقط حلبی

    ص 117ج 2مطبوعہ مصر

    واللہ تعالی اعلم بالصواب

     مفتی محمد ابراہیم القادری غفرلہ

    مفتی جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 24شعبان المعظم 1428ھ

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری