Question & Answer

  • جائیداد کی قیمت کا تعین

    الاستفتاء 

    محترم جناب مفتی ابراہیم صاحب  

     جامعہ غوثیہ رضویہ باغ حيات علی شاہ سکھر 

    جنابِ اعلیٰ: گزارش یہ ہے کہ ہم تین بھائی، چار بہنیں اور والدہ ۔ایک پراپرٹی جو کہ والد کی تھی اسی کے وارث ہیں ۔اس پراپرٹی میں سے میں اپنا حصہ لینا چاہتا ہوں ۔لہذا یہ درخواست میں نے اپنے بڑے بھائی جو کہ والدہ کو اپنے ساتھ رکھے ہوئے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں اس پراپرٹی کومبلغ 500,000پانچ لاکھ میں خود خرےدوں گا کیونکہ میں نے اپنے والدین کو اپنے ساتھ رکھا اور ان پر اخراجات بھی کئے جبکہ اس پراپرٹی کی مارکیٹ میں قیمت مبلغ700,000سات لاکھ تک کی ہے ۔لہذا آپ مہربانی فرما کر مجھے یہ بتائیں کہ کیا میں اس پراپرٹی میں سے اپنا حصہ مارکیٹ کی قیمت کے مطابق لے سکتا ہوں اور کیا اس حصے کو لینے میں باقی تمام شریک داروں کا راضی ہونا ضروری ہے اور کیا میرے بڑے بھائی جو کر رہے ہیں وہ درست ہیں اور اگر میں اپنا حصہ لینا چاہوں تو اس کا اسلام میں کیا طریقہ کار ہے مہربانی فرما کر آپ میری مدد کرےں اور یہ بھی بتائیں کہ اس پراپرٹی کی تقسیم کا طریقہ کا کیا ہے اور میں آپ کا بے حد ممنون ہوں گا ۔

    شکریہ

    انوارالحق ولد احسان الحق  

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    الجواب بعون الملک الوھاب 

    صورتِ مسؤلہ میں بر تقدیرصدق سائل مرحوم کی متروکہ جائیداد کی قیمت محض ایک حصہ دار کے متعین کرنے سے متعین نہ ہوگی بلکہ قیمت وہ معتبر مانی جائیگی جو جائیداد کے ماہرین بتائیں گے اور پھر جو قیمت بازار اور مارکیٹ ویلیو سے متعین ہو جائے اسے مذکورہ بالا وارثوں میں اسطرح تقسیم کیا جائیگا،کہ ترکہ کے کل اسی حصے ہوں گے جن میں سے بیوہ کو ١٠ اور ہر بیٹے کو چودہ چودہ اور ہر بیٹی کو سات سات حصے ملیں گے۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری غفر لہ

    خادم جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر

    ٢١ شوال ١٤٢٤؁ھ 16-12-2013

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری