Question & Answer

  • حاملہ بکری کو ذبح کرنا

    الاستفتاء 

    محترم جناب مفتی صاحب

    السلام علیکم

    میں رسول پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی شان میں ایک بکری قربان کرنا چاہتاہوں اتفاقا اس بکری کو ایک ماہ کا حمل ہے اور وہ قربانی کے قابل ہے۔کیا اس بکری کو ذبح کرنا جائزہے یا نہیں؟

    السائل

    عبدالجبار زر گر

    رانی پور

    الجواب بعون الملک الوھاب

    صورتِ مسؤلہ میں ایسی بکری کا ذبح کرنا جائز ہے جو ناجائز کہے دلیل شرعی پیش کرے۔ حاملہ ہونے سے جانورحرام نہیں ہو جاتا چنانچہ ایسے جانور کی قربانی بھی جائزہے حالانکہ قربانی کیلئے بہت سی شرائط اور پابندیاں ہیں اور میلاد شریف کیلئے جانور ذبح کرنا محض صدقہ نافلہ ہے جسمیں جانور سے متعلق قربانی والی پابندیاں اور شرائط موجود ہیں۔

    واللہ تعالی اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفر لہ

    جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر ١١ ربیع الاول ١٤٠٨ھ مطابق٨٧/١١/٤

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری