Question & Answer

  • سگریٹ نوشی

    الاستفتاء
    عرض یہ ہے کہ سگریٹ نوشی کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے آیا یہ کوئی نشے کی قسم ہے اور پان کے بارے میں بھی بتلائے ،تمباکو والے اور سادہ پان کھانے میں شریعت کیا رائے دیتی ہے؟

    اگر کسی مسجد کا مؤذن سگریٹ نوشی کرتاہے تونمازیوں کے اعتراض کے باوجود کیا مؤذن کیلئے سگریٹ پینا جائزہے ۔جواب عنایت فرمائیں تاکہ غلط فہمیاں دور کی جا سکیں۔
    الجواب بعون الملک الوھاب
    پان یا سگریٹ نوشی شرعا نشہ نہیں جس طرح کچھ لوگ چائے کے عادی ہوتے ہیں چائے پئے بغیر انہیں چین نہیں آتا اسی طرح کچھ لوگ سگریٹ پان بیڑی کے عادی ہوتے ہیں مگر ان چیزوں کا استعمال نشہ نہیں کہلاتا۔ لہذا سگریٹ پان بیڑی وغیرہ کا استعمال شرعاجائزہے البتہ ان کے استعمال کرنے والوں پر لازم ہے بوقت نماز اور بوقت دخول مسجد منہ اچھی طرح صاف کرلیں تاکہ منہ کی بدبو چلی جائے کہ بدبوکی حالت میں مسجد میں جانا حرام ہے۔لہذا صورت مسؤلہ میں سگریٹ پان کا استعمال جائزہے تو مؤذن مذکورپر کچھ الزام نہیں البتہ انہیں چاہئے کہ نماز کے وقت منہ کی بو زائل کر لیا کریں۔
    واللہ تعالی اعلم بالصواب
    مفتی محمد ابراھیم القادری الرضوی غفرلہ
    خادم دارالافتاء جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر

    ٢٥ رمضان المبارک ١٤٠٨ھ مطابق٨٨/٥/١٢


     

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری