Question & Answer

  • صلوۃ التسبیح کی جماعت

    الاستفتاء 

    کیا فرماتے علماء دین اس مسئلہ میں کہ

    زید رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کو باجماعت صلوۃ التسبیح پڑھاتا ہے اور بکر اسے بدعت ومکرہ کہہ کر منع کرتاہے۔کیا صلوۃ التسبیح باجماعت ادا کرناجائزہے یا نہیں؟اگر مکروہ ہے تو کیا مکروہ تحریمی ہے یا تنزیہی۔جواب شافی عنایت فرمائیں

     السائل

    حافظ محمد مطلب

    خطیب جامع مسجد نور

    الجواب بعون الملک الوھاب

    کبھی کبھار نفل کی جماعت میں حرج نہیں جیسا کہ عوام مسلمین شب برات وقدر میں اس کا اہتمام کرتے ہیں۔ البتہ نوافل کی جماعت پر ہمیشگی نہ چاہئے کہ یہ مکروہ تنزیہی ہے۔الحاصل نوافل کیجماعت پر مدامت وہمیشگی مکروہ تنزیہی یعنی خلاف اولی ہے لانہ خلاف المتوارث) مگر گنا ہ نہیں۔ اور کبھی کبھار نوافل کی جماعت کرنا بلا کراہت جائزہے لہذا صورت مسؤلہ میں شب قدرمیں صلوۃ التسبیح باجماعت جائز بلا کراہت ہے۔

    شامی میں ہے

    الظَّاہِرُ أَنَّ الْجَمَاعَۃَ فِیہِ غَیْرُ مُسْتَحَبَّۃٍ ، ثُمَّ إنْ کَانَ ذَلِکَ أَحْیَانًا کَمَا فَعَلَ عُمَرُ کَانَ مُبَاحًا غَیْرَ مَکْرُوہٍ ، وَإِنْ کَانَ عَلَی سَبِیلِ الْمُوَاظَبَۃِ کَانَ بِدْعَۃً مَکْرُوہَۃً لِأَنَّہُ خِلَافُ الْمُتَوَارَثِ

    (جزء ٥ص ٢٥٩ باب الوتر والنوافل)

    اعلی حضرت فرماتے ہیں

    اور بہت سے اکابرین سے جماعت نوافل بالتداعی ثابت ہے اور عوام فعل خیر سے منع نہ کئے جائیں علمائے امت نے ایسی ممانعت سے منع فرمایا ہے۔

    فتاوی رضویہ ج٣ ص٥٠٠

    فقیر کہتا ہے کہ جمعہ فی القری عند الاحناف ناجائزہے بایں ہمہ ہمارے علماء جہاں جمعہ رائج ہو جائے منع نہیں فرماتے تو نوافل اس رعایت کے یقینا زیادہ مستحق ہیں۔

    واللہ تعالی اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراھیم القادری الرضوی غفرلہ

    خادم دارالافتاء جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر ٢٢ رمضان١٤٠٨ھ مطابق٨٨/٥/٩

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری