Question & Answer

  • معذری کی حالت میں تکیہ پر سجدہ کرنا

    الاستفتاء 

    ایک شخص سائیکل سے گرا اور اسکی بیٹھک پر سخت چوٹ لگ گئی اور کچھ ہڈی بھی فیکچر ہو گئی وہ چلنے پھرنے سے عاجز ہو گیا۔ڈاکٹر نے اسے چھ ہفتے تک چت لیٹے رہنے کامشورہ دیا ،اور اس دوران قضاء حاجت بھی تخت کیساتھ کرنی پڑی اور نماز بھی بیٹھ کر ادا کی ۔نماز پالکی مار کر بیٹھ کر ادا کی اور سجدہ کرنے کی ترکیب یہ تھی کہ چار یا پانچ تکیے سامنے رکھ لیتا اور اوپر والے تکیے پر لکڑی کا چھوٹا سا تختہ رکھ لیتا اور اس پر سجدہ کرتا ۔چھ ہفتوں تک اسی طرح نماز ادا کرتا رہا۔

    بہار شریعت حصہ چہارم نماز مریض کے بیان میں ایک حدیث لکھی ہوئی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ایک مریض کی عیادت کیلئے تشریف لے گئے آپ نے دیکھا کہ وہ تکیے پر نماز پڑھتاہے یعنی اس پر سجدہ کرتاہے ،اسے پھینک دیا،اس نے ایک لکڑی لی کہ اس پرنماز پڑھے اسے بھی پھینک دیا اور فرمایا کہ زمین پر نماز پڑھے اگر استطاعت ہو ورنہ اشارہ کرے اور سجدے کو رکوع سے پست کرے۔

    سوال یہ ہے کہ چھ ہفتے تک وہ نمازیں جو تکیوں پر لکڑی رکھ کر ان پر سجدہ کرتے ہوئے ادا کی گئیں وہ ہوئیں یا نہیں؟اگر نہیں تو قضاء صرف فرائض اور وترکی ہو گی یا سنت ونوافل کی بھی؟

    السائل

    مقبول علی عفی عنہ

    الجواب بعون الملک الوھاب

    سجدے سے معذوری کی صورت میں اگر تکیے پر سجدہ کیا اور سجدہ میں جھکاؤ رکوع کی نسبت پست تھاتو سجدہ ہو گیا تکیوں کا لگانا محض بے فائدہ ہوا اور اگر جھکاؤ تھا ہی نہیںیا رکوع سے زیادہ جھکاؤ نہ تھا تو سجدہ نہ ہوا اور نماز بھی نہ ہوئی۔اور سرکار کا تکیہ یا لکڑی کو ہٹانا اس لئے تھا کہ مریض کو سجدہ کا اشارہ کافی ہے وہ تکیے ولکڑی پر ماتھا ٹیکنے کا مکلف نہیں ہے بلکہ یہ کام محض تکلف ہے اس لئے انہیں الگ فر دیا۔

    واللہ تعالی اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہيم القادری الرضوی غفر لہ

    خادم دارالافتاء جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر ١٤ رجب ١٤٠٩ھ مطابق 21/2 /89

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری