Question & Answer

  • مرد کیلئے سونے کی انگوٹھی پہننا جائز نہیں

    الاستفتاء

    کیا فرماتے علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ

    مرد کیلئے سونے کی انگوٹھی رکھنا جائزہے یا نہیں اور اگر اس نیت سے انگوٹھی پہننا ہے کہ اگر سفرمیں ضرورت پڑی تو اس فروخت کر دوں گا تاکہ کسی کے سامنے مجبوری کے وقت ھاتھ نہ پھیلانا پڑے۔ کیا ایسا کرنے کیلئے انگوٹھی پننا جائزہے۔

    السائل

    محمد فہد رمضان عطاری

    لانڈھی کراچی

    الجواب بعون الملک الوھاب

    سونے کی انگوٹھی مرد کیلئے پہننا حرام ہے نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا

    عن ابی موسی الاشعری رضی اللہ عنہ قال قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم

    الحریر والذھب حرام علی ذکور امتی حل لاناثھم

    حضرت ابو موسی اشعری ر ضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا: حریر(ریشم) اور سونامیری امت کے مردوں کیلئے حرام اور عورتوں کیلئے حلال ہیں۔

    سنن البیہقی۸۰۸۷

    اور ذکرکردہ عذر کی وجہ مرد کیلئے سونا پہننا حلال نہیں ہو جائے گا کہ اس کا حل صرف سونے کی انگوٹھی پہننا ہی نہیں بلکہ اس کا حل یہ بھی ہے کہ ضرورت کے مطابق رقم ساتھ لے کر چلے یا سونے کے بٹن قمیص کیلئے استعمال کرے یا سونے کی انگوٹھی بلا استعمال کئے اپنے پاس رکھے پھر ضرورت کے وقت فروخت کردے۔اور موجودہ ترقی یافتہ دور میں اس مسئلہ کے کئی حل دستیاب ہیں۔لہذا یہ کوئی ایسی ضرورت نہیں کہ جس کی وجہ سے مرد کیلئے یہ پہننا جائز قرار دیا جا سکے۔

    ھذا ماعندی والعلم عنداللہ

    واللہ تعالی اعلم بالصواب

    محمد شہزا خان جامعہ ربانیہ غوثیہ

    اصحابی ٹاؤن ماڈل کالونی ملیر کراچی 15/12/2015

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری