Question & Answer

  • کھجور کی ٹوپی پہن کر نماز ادا کرنا

    الاستفتاء 

    مسجد میں رکھی گئی کھجور کی ٹوپیاں نمازیوں کیلئے رکھی جاتی ہیں ان کیساتھ نماز کی ادائیگی درست ہے یا نہیں کیونکہ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ان کے استعمال سے نماز مکرو ہ ہو تی ہے۔کیاان ٹوپیوں کو ثواب کی نیت سے مسجد میں رکھناجائز ہے یا نہیں؟

    السائل

    میاں محمد مقبول

    کوٹ غازی

    جلالپوربھٹیاں ضلع حافظ آباد

    الجواب بعون الملک الوھاب

    ان ٹوپیوں کیساتھ بلا شبہ نماز ادا کرنا صحیح ہے دلیل اس شخص کے ذمہ ہے جو جواز کا انکار کرے۔ ہمارے لئے قاعدہ کلیہ ''الاصل فی الاشیاء الاباحۃ''کافی ہے ۔ہاں یہ ضرورہے کہ کوئی شخص کسی معزز کے ہاں ان ٹوپیوں کو پہن کر نہیں جائے گا ان کو پہن کر نکلنے میں عار محسوس کرے گا لہذا یہ ٹوپیاں ثیاب بذلہ کی زمرہ میں آتی ہیں اور ثیاب بذلہ کی مانند انہیں بھی پہن کرنماز مکروہ ہونی چاہئے۔ مگر فقہاء نے صراحت فرمائی ہے کہ ایسے لباس میں نماز پڑھنا خلاف اصل ہے اور افضل کا خلاف ناجائز نہیں ہوتاہے

    علامہ شامی رحمہ اللہ ثیاب بذلہ کی تفسیرمیں فرماتے ہیں

    وفسرھا فی شرح الوقایۃ بما یلبسہ فی بیتہ ولا یذھب بہ الی الاکابر والظاہر ان الکراہۃ تنزیھیۃ

    (ج١ ص٥٩٩)

    اسی میں ہے

    والظاہر خلاف الاولی اعم فکل مکروہ تنزیھیا خلاف الاولی ولا عکس

    (ج١ ص٦١١)

    جب ان کا استعمال جائزہے تو ان کا مسجد میں رکھنا کہ نمازی اوڑھ کر نماز پڑھیں جائز ہے بلکہ کار ثواب ہے رسول اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی حدیث مبارکہ کا آخری حصہ یہ ہے او صدقۃ اخرجھا من مالہ فی صحتہ وحیوٰتہ تلحقہ من بعد موتہ

    (الدیباج للسیوطی:١٦٣١)

    یعنی جس شخص نے حالت صحت میں اپنے مال سے کچھ صدقہ کیا تو اس کا ثواب اسے موت کے بعد بھی ملے گا معلوم ہوا کہ یہ ٹوپیاں رکھنا صدقہ جاریہ ہے

    قال النبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم من استطاع منکم ان ینفع اخاہ فلینفعہ او مثل ھذا

    (السنن الصغری لاحمد البیہقی:٤٢٨٨)

    یعنی تم میں سے جو شخص اپنے بھائی کی مدد کرسکتاہو اسے چاہئے کہ اس کی مدد کرے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

     محمد شہزاد خان

    جامعہ ربانیہ غوثیہ ماڈل کالونی اصحابی ٹاؤن ملیر

    کراچی ١٠ ربیع الاول ٢۳ دسمبر ٢٠١٥

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری