Question & Answer

  • آمین پست آواز میں کہنی چاہیے

    الاستفتاء
    آمین اتنی بلند آواز سے کہتے ہیں کہ تقریباً ڈیڑھ دو گز تک آواز سنی جاتی ہے۔ وضو کرتے وقت اور مسجد میں بیٹھے عام دُنیاوی باتیں کرتے رہتے ہیں۔ رفع یدین کرتے ہیں ہر نماز جلد پڑھانے پر اصرار کرتے ہیں۔
    العارض
    محمد طفیل ولد قادر بخش گوجر پورہ ساہیوال
     انيس (19)نومبر 1987ء
    الجواب  بعون الملک الوھاب
     آمین پست آواز میں کہنی چاہیے۔ ترمذی شریف میں بروایت وائل بن حجر مذكورہے۔
    ان النبی صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلم قرأ غیر المغضوب علیھم ولا الضآلین فقال آمین و خفض بھا صوتہٗ۔
    ص 58۔
    یعنی نبی کریمﷺ نے غیر المغضوب علیھم ولا الضالین۔ پڑھا پھر آمین پست (آہستہ) آواز میں کہا۔
    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ
    خادم دارالافتاء جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر
    آٹھ ربیع الآخر 1408 ہجری بمطابق 30 نومبر 1987ء
     

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • استقبل ربيع الأول
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری