Question & Answer

  • اقامت کے سترہ کلمات ہیں

    الاستفتاء

     اقامت نماز کے لئے تکبیر اولیٰ اللّٰہ اکبر اللّٰہ اکبر۔ اشھد ان لا الہٰ الا اللّٰہ۔ اشھد ان محمد رسول اللّٰہ۔ حیی علی الصلوٰۃ۔ حیی علی الفلاح۔ قد قامت الصلوٰۃ۔ اللّٰہ اکبر اللّٰہ اکبر۔ لا الہ الا اللّٰہ۔

    پڑھتے ہیں اور روکنے پر کہتے ہیں کہ یہی طریقہ عین سنت ہے۔ تم لوگ بدعات پر ہو۔

    العارض

    محمد طفیل ولد قادر بخش گوجر پورہ ساہیوال 19 نومبر 1987ء

     الجواب بعون الملک الوھاب  

     ہمارے نزدیک اقامت کے سترہ (17) کلمات ہیں اور امام شافعی کے نزدیک گیارہ (11) کلمات۔ ہمارے ہاں کلماتِ اقامت دو دو بار ہیں اور شافعیہ کے نزدیک ایک ایک بار اور دونوں طریقے احادیث طیبہ سے ثابت ہیں مگر احناف پہلے طریقہ کو ترجیح دیتے ہیں ہمارے دلائل یہ ہیں: (1) حدیث ترمذی گزر چکی ہے کہ حضرت عبداللہ بن زید رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں۔ کان اذان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالی علیہ وسلم شفعا شفعا فی الاذان والاقامۃ۔ یعنی حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی اذان و اقامت کے کلمات دو دو بار تھے۔ (2) اور حدیث ابی محذورہ رضی اللہ تعالی عنہ میں اقامت کے لئے سترہ (17)کلمات کی تصریح ہے چنانچہ ترمذی شریف میں ہے۔

    عن ابی محذورۃ ان النبی صلی اللّٰہ تعالی علیہ وسلم علمہ الاذان تسع عشرۃ کلمۃ والاقامۃ سبع عشرۃ۔

     ص48۔

    یعنی حضرت ابو محذورہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے حضورحضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے اقامت کے سترہ (17)کلمات سکھائے۔ (3) حضرت سوید بن غفلہ کی روایت گزری۔ سمعت بلد لا یؤذن مثنی و یقیم مثنی۔ یعنی میں نے حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ کی اذان و اقامت معنی ہر ایک میں دوہرے کلمات تھے۔ جب مذہب احناف احادیث شریفہ سے موید ہے تو ایسے میں مروجہ اذان و اقامت کو بدعت کہنا خود بدعت و جہالت ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    خادم دارالافتاء جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 8 ربیع الآخر 1408 ہجری بمطابق 30 نومبر 1987ء

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • استقبل ربيع الأول
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری