Question & Answer

  • غیرمسلم سے سود

    الاستفتاء

     کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ

    عیسائیوں کے ملک میں عیسائیوں کے بینک میں جمع شدہ رقوم پر جو سود ملتا ہے وہ لینا کیسا ہے؟ اور اُس سود کو لے کر کسی دینی ادارے کو دے سکتے ہیں؟ تفصیلی جواب سے مطلع فرمائیں۔ شکریہ

    السائل

    عبدالمجید تار محمد (لمبی ملاوی) افریقہ 23 اکتوبر 2000ء

    الجواب بعون الملک الوھاب

    اسلامی قانون یہ ہے کہ مسلمان اور غیر مسلم (جبکہ وہ ذمی اور مستامن نہ ہو) کے درمیان کوئی معاملہ سود نہیں ہوتا بشرطیکہ نفع مسلمان کو ملے۔ ظاہر ہے کہ عیسائی ملک میں رہنے والا کوئی عیسائی اور دوسرا غیر مسلم نہ ذمی ہے نہ مستامن ہے لہٰذا اس کی رضا مندی سے ان کا مال جس طرح ملے جس عقد کے نام سے حاصل ہو مسلمان کے لیے حلال ہے۔

    لہٰذا عیسائی ممالک اور دیگر کفار کے ممالک میں بسنے والے مسلمان غیر مسلموں کے بینکوں سے اصل رقم سے زائد رقم لے سکتے ہیں۔ خود بھی استعمال کر سکتے ہیں اور دینی، رفاہی اداروں کی مدد بھی کر سکتے ہیں لیکن یہ ضروری ہے کہ اس زائد رقم کو سود کی نیت سے نہ لیا جائے کیونکہ حرام کی نیت سے حلال چیز کا استعمال بھی حرام ہو جاتا ہے جیسے کوئی شخص شراب کے برتن میں پیپسی کو لایا یا کوئی مشروب شراب پینے کے انداز میں پیئے تو یہ حرام ہے یا دُور سے لہرانے والے کسی کپڑے کو عورت سمجھ کر دیکھے تو یہ حرام ہے۔ لہٰذا زائد رقم کو اپنے لیے حلال سمجھتے ہوئے لے کہ شریعت مطہرہ نے اسے اس قسم کے نفع کی اجازت دی ہے۔ سود سمجھ کر نہ لے۔

    ہدایہ میں ہے

    لاربابین المسلم والحربی فی دار الحرب بخلاف المستامن منھم لان مالہ صار محظور۱ بعقد الامان۔

    ھدایہ ج۳ ص۸۷مطبوعہ اصح المطابع۔

    ترجمہ:مسلمان اور حربی کے درمیان کوئی معامہ سود نہیں بخلاف ان میں سے مستامن کے کیونکہ مستامن کامل اسکے عقد امان کی وجہ سے محفوظ ہوگیاہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    خادم جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر پاکستان 2 شعبان المعظم 1421 ہجری 30 اکتوبر 2000ء

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • استقبل ربيع الأول
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری