Question & Answer

  • ”اس جگہ مسجد بنا لینا“کہنا اذن ہے

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین بیچ اس مسئلہ کے کہ

    ایک شخص نے جو کہ شیعہ کا تھا اس نے اپنے دوست کو جگہ دی کہ آپ اس جگہ پر مسجد بنا لینا جس کو جگہ دی گئی وہ سنی ہے۔ اب اس جگہ پر وہ مدرسہ بنانا چاہتا ہے۔ کیا اس جگہ پر مسجد بنائی جائے یا مدرسہ؟ اس جگہ کے نزدیک ایک مسجد ہے پہلے وہ ویران تھی۔ اب اس میں جماعت کے ساتھ نماز ہوتی ہے۔

    تو لوگوں نے اس کو کہا کہ آپ اس جگہ پر مسجد نہیں بنائیں بلکہ آپ اس مسجد کو آباد کریں۔ جس کو جگہ دی گئی ہے تو اس کی خواہش بھی یہی ہے کہ اس جگہ پر مدرسہ بنائیں۔

    السائل

    محمد ارشد قادری

    محراب پور

    الجواب بعون الملک الوھاب

    وہ جگہ ابھی تک شرعی رُو سے مسجد نہیں ہوئی۔ مالک نے اپنے دوست کو صرف اِذن دیا تھا کہ تم یہاں مسجد بنا لینا لہٰذا وہ جگہ اب بھی مالک کی ملکیت میں ہے۔ لہٰذا ان صاحب کو چاہیے کہ وہ مالک سے اجازت لے لیں۔ اگر مدرسہ بنانے کی اجازت دے دیں تو مدرسہ بنانا جائز ہے۔ درِ مختار میں ہے

    (و یزول ملکہ عن المسجد والمصلی) بالفعل و(بقولہ جعلتہ مسجدا) عند الثانی (و شرط محمد) والامام (الصلوۃ فیہ) لجماعۃ الخ۔

    درِ مختار ج3 ص 510 ّ

    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    خادم جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 29 شعبان المعظم 1419 ہجری 19 دسمبر 1998ء

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری