Question & Answer

  • غیرنبی اور غیر ملک پر بالاستقلال وبالاصالۃدرودپڑھنا ممنوع ہے

    الاستفتاء

     قبلہ مفتی صاحب

    السلام علیکم

    شجرہ طریقت قادریہ رضویہ“ میں مختلف علماء پردروردلکھاگیاہے مثلا مولوی حامدرضاپردرود،مولوی احمدرضا پردرود،،شیخ سیدی مولی بغدادی پردرورد وغیرہ وغیرہ۔کیااسطرح علماء پردرود پڑھنا جائزہے اسکا جواب تفصیلاعنایت فرمائیں؟

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    الجواب بعون الملک الوھاب

    شجرہ قادریہ میں عبارت اس قسم کی ہے”اللہم صل وسلم وبارک علیہ وعلیہم وعلی مولانا العلامۃ احمدرضا خان قدس سرہ العزیز۔ظاہر ہے کہ اس عبارت میں درود بالتبع پڑھا گیاہے۔یعنی حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم پر پڑھ کر اعلی حضرت پرپڑھاگیاہے یہ قطعا جائز ہے۔ اس طرح کا درود ہرمسلمان پڑھتاہے۔چنانچہ درود ابراہیمی جسے ہرنماز میں پڑھا جاتاہے میں آل واصحاب پردرود مذکورہے۔ہاں بالاستقلال وبالاصالۃغیرنبی اور غیر فرشتہ پردرود پڑھنا ممنوع ہے جیسے حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کوملائے بغیرکوئی کہے”اللہم صل علی حسین“یا”اللہم صل علی احمدرضا“وغیرہ۔درمختارمیں ہے ولایصلی علی غیرالانبیاء وعلی غیرالملائکۃ الابطریق التبع۔ترجمہ:انبیاء اور فرشتوں کے غیرپردرود پاک نہیں پڑھا جائے گا مگربالتبع۔

    واللہ تعالی اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری غفرلہ

    خادم دارالافتاء جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر ۵۲ جمادی الاولٰی ۶۰۴۱ھ

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری