Question & Answer

  • اکراہ علی الطلاق

    الاستفتاء

    کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ عرصہ چھ ماہ ہواجب سے میں نے دوسری شادی(نکاح) کیاہے پہلی بیوی اسکے والدین ورشتہ داراس بات کوبرداشت کرنے کیلئے تیارنہیں ہیں۔بالآخر پہلی بیوی کے ان عزیز ورشتہ داروں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایااور زبردستی ایک سادہ کاغذ پر دستخظ لے لئے اور اپنی طرف سے میری دوسری بیوی کیلئے طلاق لکھ کرظاہرکیا جارہاہے کہ میں نے دوسری بیوی کو طلاق دے دی ہے۔حالانکہ طلاق یا طلاق سے متعلق کوئی لفظ میں نے نہ لکھاہے،نہ لکھوایا ہے اور نہ ہی زبان سے کہاہے۔اسکے باوجود بھی کیا طلاق ہوگئی؟شرعی حکم سے آگاہ فرمائیں۔

    السائل

    حاجی چوہان مدینہ کالونی نزد بورڈ آفس

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    الجواب بعون الملک الوھاب

    صورت مسؤلہ میں برتقدیرصدق سائل سادہ کاغذپرسائن کچھ نہیں لہذا اگرآپ نے زبان سے طلاق نہیں دی اورمحض کاغذپرآپ سے دستخظ لے لئے گئے تواس سے طلاق نہیں ہوگی بلکہ اکراہ شرعی کی صورت میں اگرطلاق نامہ لکھنے کے بعد دستخط کرے یا اپنے ہاتھ سے طلاق نامہ لکھے جب طلاق واقع نہیں ہوتی۔

    رد المحتار میں بحرالرائق سے ہے

    ”فلو اکرہ علی ان یکتب طلاق امرتہ فکتب لا تطلق“

    ردالمحتار ص۸۱۱ ج۹ مطبوعہ شام۔

    یعنی اگرشوہرپربیوی کوطلاق لکھنے کیلئے زبردستی کی گئی اوراس نے طلاق لکھ دی طلاق نہیں ہوئی۔

    یہ حکم اس صورت میں ہے جب شوہرکی بیان کردہ روائیداد درست ہواور اگر شوہرغلط بیانی سے کام لے رہاہے تو اسکا وبال اس کی گردن پر ہے.

    واللہ تعالی اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی

    خادم جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر ۰۲ رمضان ۲۳۴۱ھ

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری