Question & Answer

  • بلاوجہ شرعی لوگوں کو مسجد سے روکنا

    الاستفتاء

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین کہ

    ایک آدمی نے اپنی ذاتی ملکیت کی جگہ مسجد تعمیر کرنے کے لیے وقف کی اور یہ مسجد گاؤں کے تمام لوگوں کے چندہ و امداد سے تعمیر ہوئی۔ جیسے ہی مسجد کی تعمیر مکمل ہوئی تو وہ آدمی جس نے اپنی زمین مسجد کی تعمیر کے لیے بطورِ وقف دی تھی اس نے اپنے ذاتی تنازعہ کی بناء پر لوگوں کو مسجد میں نماز پڑھنے سے روکنا شروع کر دیا ہے اور انہیں منع کرتا ہے حالانکہ جن کو روکا جارہا ہے وہ گاؤں کے انتہائی شریف، خدا ترس اور غیر فتنہ باز ہیں اور پھر ان حضرات نے مسجد کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ برائے مہربانی قرآن و سنت کی روشنی میں بتائیں کہ آیا اِن کے ساتھ اس قسم کا سلوک کرنا جائز ہے کہ نہیں؟ اور واقف زمین کا یہ فعل شرعاً جائز ہے کہ نہیں؟ (یا ناجائز؟) شکریہ فقط والسلام

    العارض

    غلام نبی ہزاروی

    الجواب بعون الملک الوھاب

    صورتِ مسؤلہ میں بلاوجہ شرعی لوگوں کو مسجد سے روکنے والا یہ شخص گنہگار و ظالم ہے اور قرآن کی اس وعید کا مصداق ہے۔ و من اظلم ممن منع مساجد اللّٰہ ان یذکر فیھا اسمہ و سعیٰ فی خرابھا الآیۃ۔سورۃ البقرۃ آیت ۴۱۱) یعنی اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہو سکتا ہے جو اللہ تعالیٰ کی مسجدوں میں اس کا ذکر کرنے سے روکے اور مسجدوں کی ویرانی کی کوشش کرے۔ لہٰذا شخص مذکور پر لازم ہے کہ اِس فعل سے احتراز کرے اور توبہ کرے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    خادم دارالافتاء جامعہ شمس العلوم رضویہ ناظم آباد شمالی کراچی 11 محرم الحرام 1411 ہجری

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری