Question & Answer

  • غنی کا قرض لے کر قربانی کرنا

          ایک شخص مالکِ نصاب ہے ، لیکن موجودہ مال کرنسی کی صورت میں نہیں تو کیا وہ قرض لے کر قربانی کر سکتا ہے؟

    محمد نعمان قادری

    سوفٹ زون کمپیوٹر

    فیرئر روڈ سکھر

    الـــــــــــــــــــــــــــجـــــــــــــــــــــــــــــــوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

          قربانی کے ایام میں ، یعنی دس ذو الحجہ کی فجرِ ثانی طلوع ہونے سے لے کر بارہ ذو الحجہ کے آفتاب غروب ہونے تک۔۔۔۔۔۔۔اس دوران جس مقیم بالغ مسلمان مرد یا عورت کی ملک میں ساڑھے سات تولے سونا ، یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کی کرنسی یا کوئی سا سامان جو حاجاتِ ضروریہ سے زیادہ ہو۔۔۔۔۔موجود ہو تو ایسے شخص پر قربانی واجب ہے۔ اب اگر اس کے پاس کرنسی موجود نہیں کہ وہ کوئی جانور خرید سکے یا کسی گائے بھینس یا اونٹ میں حصہ ملا سکے تو اس پر لازم ہے کہ کوئی ایسا طریقہ اختیار کرے جس کے ذریعے وہ قربانی کی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہو سکے۔

          لہذا مالکِ نصاب قرض لے کر قربانی کر سکتا ہے اور اگر قرض لینے کے سوا اس کے پاس کوئی دوسرا حل نہ ہو تو اب اس پر ضروری ہے کہ وہ قرض لے اور قربانی کرے۔ اگر قربانی واجب ہونے کے باوجود قربانی نہ کی تو وقت گزرنے سے معاف نہ ہو گی بلکہ اس پر ضروری ہے کہ ایسی بکری کی قیمت صدقہ کرے جو قربانی میں جائز ہوتی ہے۔ اور اگر بکری کی قیمت صدقہ نہ کر سکا اور اس کی وفات کا وقت قریب آ گیا تو اس پر واجب ہے کہ اپنے مال کے ایک تہائی حصہ سے بکری کی قیمت صدقہ کرنے کی وصیت کرے۔

          بدائع الصنائع میں ہے:

          وإن كان لم يوجب على نفسه ولا اشترى وهو موسر حتى مضت أيام النحر تصدق بقيمة شاة تجوز في الأضحية

          (بدائع الصنائع ج۱۰ص۲۶۹)

          اسی میں ہے:

          ومن وجبت عليه الأضحية فلم يضح حتى مضت أيام النحر ثم حضرته الوفاة فعليه أن يوصي بأن يتصدق عنه بقيمة شاة من ثلث ماله

          (بدائع الصنائع ج۱۰ص۲۷۰)

    واللہ عز اسمہ اعلم

    انا العبد الفقیر الی مولای الغنی

    ابو اریب محمد چمن زمان نجم ا لقادری

    خطیب مکرانی مسجد سکھر

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری