Question & Answer

  • گھر کے سر پرست کی سب کی جانب سے قربانی

           گھر کا سربراہ اپنے بیوی بچوں سبھی کی طرف سے قربانی کرے تو کیسا ہے؟ جبکہ بچے بالغ ، شادی شدہ اور مالکِ نصاب بھی ہوں۔

    محمد نعمان قادری

    سوفٹ زون کمپیوٹر

    فیرئر روڈ سکھر

    الـــــــــــــــــــــــــــــــــجـــــــــــــــــــــــــــــــــــوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

          جب اولاد بالغ اور مالکِ نصاب ہو تو خود ان پر لازم ہے کہ قربانی کریں۔ اگر گھر کا سربراہ اپنی بالغ اولاد اور بیوی کی جانب سے قربانی کرتا ہے تو ضروری ہے کہ ان سے اجازت لے ، اگر ان کی اجازت کے بغیر ان کی طرف سے قربانی کرے گا تو ان لوگوں کا واجب اداء نہ ہو گا۔ البتہ اگر ایسا ہو کہ کسی گھر والوں کی یہ عادت بن چکی ہو کہ ہر سال سربراہ ہی سبھی کی طرف سے قربانی کرتا ہے تو اس عادت کی وجہ سے ہر سال نئی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ، بلکہ یہ عادت اجازت کے قائم مقام سمجھی جائے گی اور ایسی صورت میں بالغ اولاد اور بیوی کی جانب سے ان کی صریح اجازت کے بغیر قربانی کرنے سے بھی ان کا واجب اداء سمجھا جائے گا۔

          رد المحتار میں ہے:

          ولو ضحى عن أولاده الكبار وزوجته لا يجوز إلا بإذنهم .وعن الثاني أنه يجوز استحسانا بلا إذنهم بزازية .قال في الذخيرة : ولعله ذهب إلى أن العادة إذا جرت من الأب في كل سنة صار كالإذن منهم ، فإن كان على هذا الوجه فما استحسنه أبو يوسف مستحسن

          (رد المحتار ج۲۶ص۲۲۰)

          جد الممتار میں فرمایا:

          قولہ: فما استحسنہ اقول: بل ہو اذن توفیق وباللہ التوفیق۔

          (جد الممتار ج۶ص۴۴۸)

    واللہ عز اسمہ اعلم

    انا العبد الفقیر الی مولای الغنی

    ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری

    خطیب مکرانی مسجد سکھر

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری