Question & Answer

  • مدرسہ کی دکانوں کا کرایہ مسجد میں صرف کرنا

    الاستفتاء

    بخدمت جناب اعلیٰ مرتبت مفتی محمد حسین صاحب قادری صاحب

    السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج سے تقریباً 40 سال قبل انڈیا سے پاکستان ہجرت کے بعد ہم نے ایک زمین کا ٹکڑا عین جامع مسجد خان پور کے سامنے اس نیت سے الاٹ کرایا کہ اس پلاٹ پر مدرسہ قائم کر کے بچوں کو دینی تعلیم سے روشناس کرایا جائے لہٰذا الاٹمنٹ کے بعد اس پر مدرسہ تعمیر کرا دیا گیا اور کچھ عرصہ اس میں بچے تعلیم بھی حاصل کرتے رہے ہیں لیکن اس کے بعد عرصہ تقریباً 10 سے 12 سال قبل اس مدرسہ کے باہر والی سائیڈ پر چند دُکانیں بنوا کر اُن کو کرایہ پر اُٹھوا دیا اور اس کا کرایہ بھی مسجد کی آمدنی میں شمار کیا جانے لگا اور آج تک اسی طرح ہو رہا ہے۔ اب دریافت یہ کرنا ہے کہ آیا مدرسہ کی دُکانوں اور مکان جس میں کہ ایک پیش امام صاحب کبھی کبھار رہتے ہیں اور بقایا دو مکان کرایہ پر ہیں ان سب کا کرایہ مسجد کی آمدنی میں شمار کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ اور یہ کہ پیش امام مسجد جن سے کرایہ نہیں لیا جاتا کا مدرسہ میں رہنا ازروئے شریعت جائز ہے یا نہیں؟

    السائل

    محمد نوید

    الجواب بعون الملک الوھاب

    اگر وہ جگہ مدرسہ کے لیے وقف کی گئی تھی مثلاً مالک اراضی نے کہا تھا کہ میں نے اس کو دینی مدرسہ کے لیے وقف کیا ہے جب تو ان دوکانوں کا کرایہ مسجد کونہیں جا سکتا بلکہ اس کرایہ سے مدرسہ چلایا جائے اور اگر وہ جگہ مدرسہ کے لیے وقف نہیں کی تھی بلکہ بلا وقف کیے وہ جگہ بچوں کی تعلیم کے لیے استعمال ہوتی رہی۔ بعد ازاں جب سلسلہ ختم ہو گیا تو اس کے کچھ حصہ پر دوکانیں بنا دی گئیں تو اس صورت میں ان دوکانوں کا کرایہ مسجد کو جا سکتا ہے خواہ مسجد کے نام اس جگہ کو وقف کیا ہو یا نہ کیا ہو یونہی مکان امام کے استعمال میں آ سکتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

    محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    خادم دارالافتاء جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 30 صفر المظفر 1409 ہجری 13 اکتوبر 1988ء

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری