Question & Answer

  • ایسے وقت میں نعت خوانی کی جائے جب لوگ نماز نہ پڑھ رہے ہو

    الاستفتاء

     ہماری جامع مسجد میں جبکہ لوگ فرض سے قبل والی یا بعد والی سنتیں وغیرہ ادا کر رہے ہوتے ہیں یا تھا یا نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں تو لاؤڈ اسپیکر پر نعت رسول مقبول پڑھی جاتی ہے جس کی وجہ سے نمازیوں کی نماز میں خلل یا بے دھیانی پیدا ہو جاتی ہے آپ یہ فرمائیں کہ نماز روک دی جائے یا نعت شریف اُس وقت تک نہ پڑھی جائے جب تک کہ تمام نمازی نماز مکمل نہ پڑھ لیں جبکہ بقول علمائے کرام نمازی کی نماز میں خلل کی وجہ سے قرآن پاک بھی آہستہ پڑھنے کا حکم ہے۔ اب آپ یہ فرمائیں کہ صورتِ مسئلہ میں نعت پڑھنی چاہے یا نماز کے بعد میں پڑھنی چاہیے؟

    السائل

    عبد السلام اعوان

    الجواب بعون الملک الوھاب

    نعت خوانی فی نفسہ کارِ ثواب و موجب رحمت الٰہی ہے لیکن اگر نعت خوانی کی وجہ سے کسی نماز کی نماز میں خلل واقع ہو تو نعت شریف پڑھنا ممنوع و ناجائز ہے۔ ایسے وقت میں نعت خوانی کی جائے جب لوگ نماز نہ پڑھ رہے ہوں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    خادم دارالافتاء جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 30 صفر المظفر 1409 ہجری 13 اکتوبر 1988ء

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری