Question & Answer

  • دورانِ صلوٰۃ و سلام لیٹنا، باتیں کرنا واقعی امر معیوب و قبیح ہے

    الاستفتاء

      ہماری اسی جامع مسجد میں بعد نمازِ جمعہ لاؤڈ اسپیکر پر سب حضرات کھڑے ہو کر حضور کے حضور سلام پڑھتے ہیں جبکہ اسی مسجد کے متولی حضرات عین سلام کے وقت بیٹھ کر مسجد کے چندہ وغیرہ کا حساب کتاب کرتے ہیں وہ بھی بیٹھ کر۔ کیا یہ بے ادبی نہیں اور کیا ہم اہل سنت والجماعت کو یہ زیب دیتا ہے کہ متولی حضرات بیٹھ کر حساب کتاب کریں جن کو دیکھا دیکھی دُوسرے گوٹھ والے یعنی ان پڑھ لوگ بھی جمعہ نماز کے بعد عین سلام کے وقت لیٹ جاتے ہیں یا سو جاتے ہیں۔

    السائل

    محمد کامران

    الجواب بعون الملک الوھاب

    دورانِ صلوٰۃ و سلام لیٹنا، باتیں کرنا واقعی امر معیوب و قبیح ہے مگر حساب و کتاب کی غرض سے الگ جا کر بیٹھنا بری بات نہیں۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ اگر صلوٰۃ و سلام میں شریک رہیں تو باعث رحمت ہے ورنہ حساب کتاب کے لیے الگ جا کر بیٹھیں مثلاًصلوٰۃ و سلام مسجد کے اندر پڑھا جا رہا ہے تو یہ مسجد کے برآمدہ میں یا صحن میں یا کسی کمرۂ مسجد میں بیٹھ کر حساب کر لیا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    خادم دارالافتاء جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 30 صفر المظفر 1409 ہجری 13 اکتوبر 1988ء

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری