Question & Answer

  • چندہ کی رقم سے ایصال ثواب کیلئے دیگیں پکواکر کھلانا

    الاستفتاء

    جولائی کے مہینے میں گھوٹکی کے نزدیک 3 ٹرینوں کے تصادم میں سینکڑوں لوگ اللہ کو پیارے ہو گئے۔ اس موقع پر سکھر شہر کی مختلف تجارتی انجمنوں نے اپنے طور پر چندہ اکٹھا کیا تھا۔ اسی طرح کی ایک انجمن نے چندہ اکٹھا کیا۔ چندے کی اس رقم سے امدادی اشیاء خریدی گئیں اور جائے حادثہ پر تقسیم کی گئیں۔ اگلے دِن قرآن خوانی کے موقع پر 3 دیگیں پکوائی گئیں۔اس کھانے کا کچھ حصہ قرآن خوانی میں شامل ہونے والوں نے کھایا اور زیادہ تر کھانا قرب و جوار کے دوکانداروں اور دوستوں نے کھایا۔ ان 3 دیگوں کی رقم بھی اسی چندے سے خرچ کی گئی۔ شرعی نقطہءِ نظر سے آپ کی رائے درکار ہے کہ ان دیگوں کے کھانے کی رقم جو قرآن خوانی کے موقع پر پکوائی گئیں۔ چندے کی رقم میں سے نکالنا جائز ہے۔ امدادی سامان دینے کے بعد بچی ہوئی رقم کس مصرف میں خرچ کی جائے۔ آپ سے اس سلسلے میں راہنمائی کی درخواست ہے۔

    السائل

    حاجی اقبال احمد سکھر

    الجواب بعون الملک الوھاب

    اگر لوگوں سے چندہ یہ کہہ کر لیا گیا کہ حادثہ کے شکار لوگوں کی امداد کی جائے گی جب تو دیگیں پکا کر ایصال کرنے میں کوئی حرج نہیں اور اگر یہ کہہ کر چندہ لیا گیا کہ اس سے ان کی طبی امداد کی جائے گی یا تکفین و تدفین کے معاملات نمٹائے جائیں گے تو دیگیں پکانا ناجائز ہوا۔ مگر عرفِ عام میں ایسے حادثات کے مواقع پر معروف انداز میں ایصالِ ثواب کی دلالۃً اجازت ہوتی ہے اس میں کوئی حرج نہیں اور جو پیسہ بچ گیا ہے اسے ایسے ہی امورِ خیر میں خرچ کیا جائے یعنی کسی مستحق زخمی کے علاج پر خرچ کی جائے۔ یا خدانخواستہ اگر کہیں ایسا حادثہ پیش آیا تو متاثرہ لوگوں کی اس سے مدد کی جائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    خادم جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 13 ستمبر 2005ء

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری