Question & Answer

  • بغیر میٹر کے بجلی اور گیس استعمال کرنا

    الاستفتاء

     مسجد میں بجلی اور گیس بھی بغیر میٹرز کے گزشتہ کئی سالوں سے غیر قانونی طور پر استعمال کی جا رہی ہے۔ اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہے؟

    السائل

    قاری محمد اسماعیل

    الجواب بعون الملک الوھاب

    بجلی اور گیس کو غیر قانونی طور پر بغیر میٹرز کے استعمال کرنا ایک قسم کی چوری ہے خواہ یہ استعمال مسجد کے لیے ہو یا کسی اور مقصد کے لیے بلکہ مسجد کے لیے زیادہ قبیح کہ مسجد ایک متبرک اور قابل احترام مقام ہے جس میں ایسے خبیث فعل کا ارتکاب کیا جا رہا ہے جو کہ حرام و ناجائز ہے لیکن اس صورت میں نماز ہو جائے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

    غلام رسول القادری غفرلہ

    جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 2 شعبان المعظم 1427 ہجری

    الجواب صحیح

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    خادم جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 2 شعبان المعظم 1427 ہجری

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری