Question & Answer

  • مسجد کیلئے دکانیں وقف کرنا

    الاستفتاء

     ٹرک اڈا سبزی منڈی سکھر میں واقع ایک مسجد (النظام) مرحوم حاجی محمد علی نے اپنے والد مرحوم نظام الدین کے ایصالِ ثواب کے لیے صدقہ جاریہ کے طور پر ذاتی پلاٹ پر بغیر کسی چندہ کے ذاتی آمدنی سے اس انداز میں تعمیر کرائی کہ نیچے دُکانیں اور دکانوں کے اُوپر مسجد اور مرحوم محمد علی نے اپنی نگرانی میں ایک مسجد کمیٹی تشکیل دی تھی جو اب موجود نہیں ہے۔ مرحوم محمد علی نے دکانیں مسجد کی آمدنی کے لیے تعمیر کرائی تھیں جس کا اظہار مرحوم کمیٹی کے سامنے کرتا رہا اور سابقہ کمیٹی کے ممبران حلفیہ اس بات کی گواہی دینے کے لیے تیار ہیں۔ جواب طلب مسائل یہ ہیں کہ: (1) مرحوم کے انتقال کے بعد اس کی اولاد کا کہنا ہے کہ یہ دوکانیں ہماری وراثت میں ہمارے والد نے اس قسم کی کوئی بات ہم سے نہیں کہیں تھی اور اِن دُکانوں کی آمدنی مسجد کی نہیں بلکہ ہمارے لیے ہے۔

    سوال (2) کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ مسجد نہیں ہے جائے نماز ہے اور اس میں مسجد کا ثواب نہیں ملتا۔ اس لیے کہ مسجد کی جگہ زمین سے اُوپر تک مسجد کے لیے وقف ہونا چاہیے؟

    السائل

    قاری محمد اسماعیل

    الجواب بعون الملک الوھاب

    الجواب(1): صورتِ مسؤلہ میں اگر شہادت شرعیہ سے ثابت ہو جائے کہ مرحوم محمد علی نے دُکانیں مسجد کے لیے وقف کی ہیں تو وہ جگہ قیامت تک مسجد ہے اور دُکانیں مسجد کی ہیں جن کی آمدنی صرف مسجد کے کاموں میں خرچ کی جائے گی۔ مسجد کے لیے وہ جگہ وقف کر دینے کے بعد واقف کی ملک سے نکل گئی۔ لہٰذا مسجد کے نیچے تعمیر شدہ دکانیں ورثاء کو نہیں ملیں گی اور نہ ہی اِن دُکانوں کی آمدنی ان کو ملے گی بلکہ دُکانیں اور ان کی آمدنی مسجد کے لیے ہے۔

    الجواب(2): تقدیر صحت پر یہ پلاٹ نیچے سے اُوپر تک مسجد کے لیے وقف ہے تو اس میں نماز

    صحیح اور مسجد کا ثواب ملے گا اسے صرف جائے نماز کہنا ٹھیک نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

    غلام رسول القادری غفرلہ
    جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر
    2 شعبان المعظم 1427 ہجری
    الجواب صحیح
    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ
    خادم جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر
     
    2 شعبان المعظم 1427 ہجری
     

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری