Question & Answer

  • ورثا ء کیلئے وصیت کو روکنا جائز نہیں

    الاستفتاء

     کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ

    ہمارے والد صاحب نے اپنی حیات مستعار کے آخری ایام میں وصیت کی تھی کہ میری جائیداد کا تیسرا حصہ کسی جگہ صدقہءِ جاریہ کے لیے وقف کیا جائے جبکہ اس وصیت کے دو گواہ موجود ہیں۔ لہٰذاہم پر اس وصیت کو پورا کرنا ضروری ہے کہ نہیں۔ اگر اُن کی اولاد میں سے کوئی فرد وصیت کو پورا کرنے کے حق میں نہ ہو تو پھر کیا کیا جائے۔ برائے مہربانی آپ سے گزارش ہے کہ کتاب و سنت کی روشنی میں اس مسئلہ کا وضاحت سے جواب دیں۔ جلد سے جلد۔

    فقط

    عبدالرشید

    وکٹوریہ مارکیٹ سکھر

    الجواب بعون الملک الوھاب

    صورتِ مسؤلہ میں بموجب وصیت کل جائیداد کے تیسرے حصہ کا وقف ضروری ہے۔ اگر میت پر کسی کا قرض نہ آتا ہو اور اگر میت پر کسی کا قرض ہو تو قرض کی رقم نکالنے کے بعد جو بچے اس کی تہائی کا وقف لازم ہے اور وارثوں کو جائز نہیں کہ وہ وصیت کو روکیں کہ قرآن کریم نے وارثوں کا حق وصیت و قرض کے بعد رکھا ہے۔

    قال اللّٰہ تعالی

    من بعد وصیۃ یوصی بھا اودین۔

    عالمگیری میں ہے

    رَجُلٌ قال إنْ مِتُّ من مَرَضِی ہذا فَقَدْ وَقَفْتُ أَرْضِی ہذہ لَا یَصِحُّ بَرِءَ أو مَاتَ وَإِنْ قال إنْ مِتُّ من مَرَضِی ہذا فَاجْعَلُوا أَرْضِی وَقْفًا جَازَ وَالْفَرْقُ أَنَّ ہذا تَعْلِیقُ التَّوْکِیلِ بِالشَّرْطِ وَذَلِکَ یَجُوزُ کَذَا فی الْجَوْہَرَۃِ النَّیِّرَۃِ ص 356 ج 2۔

    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

    محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    خادم دارالافتاء جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 2 ربیع الثانی 1405 ہجری 26 دسمبر 1984ء

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری