Question & Answer

  • ٹیپ اور ریڈیو والوں کو کرایہ پر دکان دینا

    الاستفتاء

     کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیانِ دین عظام ذیل مسئلہ میں

    بندہ محمد یوسف کی دُکان سبی میں واقع ہے اور بندہ اپنی دُکان کسی کرایہ دار کو دینا چاہتا ہے جو کرایہ دار اس دُکان میں ٹیپ اور ریڈیو وغیرہ کی مرمت کا کام کرتا ہے۔ کیا ازروئے شریعت اس کرایہ دار کو دُکان کرایہ پر دینے سے بندہ کو گناہ پر معاونت کرنے کا گناہ تو لازم نہیں آئے گا۔

    محمد یوسف ازبسی 18 ستمبر 2000ء

    الجواب بعون الملک الوھاب 

    جس دُکان کو آپ کرایہ پر دینا چاہتے ہیں جس میں ٹیپ اور ریڈیو وغیرہ کی مرمت کا کام کیا جائے گا۔ اس دُکان کو کرایہ پر دینے میں کوئی حرج نہیں

    چنانچہ ہدایہ شریف میں ہے 

    قال ومن آجر بیتا لیتخذ فیہ بیت نار أو کنیسۃ أو بیعۃ أو یباع فیہ الخمر بالسواد فلا بأس بہ وہذا عند أبی حنیفۃ رحمہ اللہ وقالا لا ینبغی أن یکریہ لشیء من ذلک لأنہ إعانۃ علی المعصیۃ ولہ أن الإجارۃ ترد علی منفعۃ البیت ولہذا تجب الأجرۃ بمجرد التسلیم ولا معصیۃ فیہ وإنما المعصیۃ بفعل المستأجر وہو مختار فیہ فقطع نسبتہ عنہ وإنما قیدہ بالسواد لأنہم لا یمکنون من اتخاذ البیع والکنائس وإظہار بیع الخمور والخنازیر فی الأمصار لظہور شعائر الإسلام فیہا بخلاف السواد قالوا ہذاکان فی سواد الکوفۃ لأن غالب أہلہا أہل الذمۃ فأما فی سوادنا فأعلام الإسلام فیہا ظاہرۃ

    فلا یمکنون فیہا أیضا وہو الأصح

    هدايه جزء4 ص94

    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

    محمد فاروق عطاری

    دارالافتاء جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 26 جمادی الاخریٰ 1421 ہجری 25 ستمبر 2000ء الجواب صحیح

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی

    غفرلہ خادم جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 26 جمادی الاخریٰ 1421 ہجری 25 ستمبر 2000ء

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری