Question & Answer

  • بروكري جائز ہے

    الاستفتاء

    بخدمت جناب مفتی صاحب

    السلام علیکم 

     کیا فرماتے ہیں جمہور علماء کرام و مفتیان حضرات مندرجہ ذیل مسائل کے بارے میں

    (1)

    اسسٹنٹ بروکری یعنی جسے عرف عام میں پلاٹوں مکانوں کی دلالی کہتے ہیں اس کی کمائی جائز ہے یا ناجائز ہے؟ کیونکہ ایک صاحب کہہ رہے تھے زمین کی کمائی نہیں کھانا چاہیے زمین ماں ہوتی ہے۔ اس لیے اس کی کمائی حرام ہے۔ کیا یہ صحیح ہے؟

    (2)

    اگر کسی نے کہا کہ ہمارا یہ مکان، بنگلہ یا دوکان یا خالی پلاٹ وغیرہ ہے اسے فروخت کر دو یا کرا دو ہم تم کو کمیشن دیں گے۔ کمیشن 100 روپے پر دو روپے ہوتا ہے۔ ہم خریدنے والی پارٹی کو مکان یا دوکان وغیرہ دکھا دیں اور جتنے پیسے پہلی پارٹی نے بتائے ہیں مثلا 10,000 یا 20,000 روپے۔ اگر ہم اتنے ہی اس خریدنے والی پارٹی کو بتائیں جو مکان خریدنے آئی ہے اور جھوٹ نہیں بولیں تو اس طرح ہم دونوں طرف سے یعنی خرید و فروخت کرنے والی دونوں پارٹیوں سے کمیشن ملتا ہے۔ کیا یہ طریقہ جائز ہے؟ اس طرح سے بروکری کی کمائی جائز ہے؟ اور کیا اس کمائی کا پیسہ کسی نیک کام میں صرف کر سکتے ہیں؟ برائے مہربانی یہ چھوٹے چھوٹے مسئلے قرآن و حدیث اور فقہ کی روشنی میں حل فرما دیں۔ جناب کی نوازش ہو گی۔

    فقط

    والسلام

    اسلم علی خان مکان نمبر 1: سیکٹر 7

    41اورنگی ٹاؤن کراچی نمبر 

     

    الجواب بعون الملک الوھاب 

     بروكري جائز ہے اور صورتِ مسؤلہ میں بروکر کا مالک اور خریدار دونوں سے روپے لینا بھی جائز ہے اور یہ کسی نے غلط کہا ہے کہ زمین کی کمائی حلال نہیں۔ پلاٹوں کے کاروبار زرعی اراضی سے اناج غلہ وصول کرنا اور ان کا بیچنا یہ زمین ہی کی کمائی ہے جو آج بھی رائج ہے اور صدیوں پہلے بھی رائج تھی۔ خود حضورِ اقدس ﷺ کے زمانہ شریفہ میں یہ کاروبار ہوتے تھے بلکہ زیادہ تر ذرائع آمدنی یہی تھے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    خادم دارالافتاء جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 22 محرم الحرام 1411 ہجری 14 اگست 1990ء

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری