Question & Answer

  • اعتکاف میں روزہ نہ رکھنے سے اعتکاف ٹوٹ جاتاہے

    الاستفتاء

    بخدمت جناب مفتی محمد ابراہیم قادری رضوی مدظلہ العالیٰ

    السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

     کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے میں کہ

    رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے سنت اعتکاف میں کوئی اسلامی بھائی بیٹا بیماری کی وجہ سے روزہ نہ رکھ سکا یا رکھ کر توڑ دیا تو ان دونوں صورتوں میں اُس کا اعتکاف رہے گا یا وہ بھی ٹوٹ جائے گا۔

    والسلام

    زبیر رضا عطاری

    کندھ کوٹ

    الجواب بعون الملک الوھاب

    صورتِ مسؤلہ میں اس شخص کا اعتکاف ٹوٹ گیا۔ اس کی تلافی کے لیے جب وہ صحت مند ہو جائے روزہ رکھ کر ایک دِن کا اعتکاف بیٹھے کیونکہ اعتکافِ واجب اور اعتکافِ سنت جو رمضان کے آخری عشرہ میں کہا جاتا ہے کی صحت کے لیے روزہ شرط ہے لہٰذا اگر بالقصد روزہ توڑا خواہ عذر سے توڑا یا بغیر عذر کے یا بلا اختیار روزہ ٹوٹ گیا جیسے عورت کو حیض آ جائے یا عورت یا مرد پر جنون یا بے ہوشی طویل طاری ہو جائے تو روزہ قائم نہ رہنے کی وجہ سے اعتکاف ٹوٹ جائے گا۔

    درِ مختار وتنویر الابصار میں ہے

    (و شرط الصوم) لصحۃ(الاول) اتفاقاً (فقط)

    اس کے تحت ردِ المحتار میں ہے

    قلت و مقتضیٰ ذالک ان الصوم شرط ایضا فی الاعتکاف المسنون لانہ مقدر بالعشر الاخیر حتی لو اعتکفہ بلا صوم لمرض او سفر ینبغی ان لا یصح عنہ بل یکون نفلاً۔

    ترجمہ:میں کہتاہوں کہ اسکا مقتضی یہ ہے کہ روزہ بھی یونہی اعتکاف مسنون میں شرط ہے کیونکہ وہ آخری عشرے کیساتھ مقدرہے حتی کہ اگرمرض یا سفرکیوجہ سے بغیرروزے کے اعتکاف کیا چاہیے کہ وہ صحیح نہ ہو اور وہ نفل ہوجائیگا۔

    (درِ مختار وتنویر الابصارص 431 جلد 3 مکتبہ امدادیہ ملتان)

    بہر حال اس صورت میں اعتکافِ سنت ٹوٹ جائے گا البتہ اگر یہ شخص چاہے کہ میں پھر سے اعتکاف میں بیٹھوں تو وہ اعتکاف نفل ہو جائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    خادم جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 8 شوال المکرم 1427 ہجری

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری