Question & Answer

  • مصحف شریف پر محض ہاتھ رکھنا یا اسے اُٹھا لینا قسم نہیں

    الاستفتاء

    محترم المقام جناب قبلہ مفتی صاحب مدظلہالعالیٰ

    السلام علیکم!

     جناب عالیٰ! گزارش ہے کہ دو آدمیوں نے آپس میں دنیوی باتوں پر قرآن اُٹھایا کہ بغیر کسی زور و جبر کے خوشی کے ساتھ کہ میں اس پر عمل کروں گا۔ اُس میں سے ایک شخص اس عمل سے فرار چاہتا ہے جبکہ دوسرے آدمی کو اس کی خبر نہیں۔ وہ تیسرے آدمی کے کہنے پر کہ حدیث میں آیا ہے کہ فدیہ بھر دو تو اس گناہ سے بری ہو جاؤ گے۔ کیا وہ واقعی بری ہو گیا؟ علمائے دین اس بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ قرآن و سنت کی رُو سے آپ مہربانی فرما کر اس مسئلہ کا صحیح حل بتائیں۔ نوازش ہو گی۔

    عبدالجبار قادری

    الجواب بعون الملك الوهاب

    اگر صرف قرآن شریف پر ہاتھ رکھ کر وعدہ کیا اور قسم کا لفظ نہیں بولا تو وعدہ خلافی کی صورت میں کفارہ نہیں آئے گا کہ مصحف شریف پر محض ہاتھ رکھنا یا اسے اُٹھا لینا قسم نہیں اور اگر قرآن مجید ہاتھ میں لے کر قسم اُٹھائی یعنی یوں کہا اللہ کی قسم یا قرآن کی قسم وغیر ذالک تو وعدہ خلافی کی صورت میں کفارہ آئے گا۔

    درِ مختار میں ہے۔

    و لا یخفی ان الحلف بالقرآن الآن متعارف فیکون یمیناً۔

    (درمختار (ص 70 ج 3)

    ترجمہ:اوریہ بات مخفی نہیں کہ قرآن مجیدکیساتھ آجکل حلف متعارف ہے۔

    و قال العلامۃ الشامی قدس سرہ السامی فی مسئلۃ وقع الید علی المصحف اذا المصحف لیس صفۃ اللّٰہ تعالیٰ حتی یعتبر فیہ العرف الخ۔

    ترجمہ::علامہ شامی قدس سرہ نے قرآن مجید پر ہاتھ رکھنے کے مسئلہ میں فرمایاکیونکہ قرآن مجید اللہ تعالی کی صفت نہیں حتی کہ اس میں عرف کا اعتبار کیاجائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

    مفتی محمد ابراہیم القادری الرضوی غفرلہ

    خادم دارالافتاء جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر 7 جمادی الثانی 1408 ہجری 27 جنوری 1988ء

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری