Question & Answer

  • کیا نمازِ تراویح بالائی منزل پر ادا کی جاسکتی ہے

    محترم جناب مفتی صاحب

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    مسجد کی نچلی منزل میں سخت گرمی اور حبس کی وجہ سے ہم دوسال سے نمازِ تراویح مسجد کی بالائی منزل پر کرواتے ہیں بقیہ نمازیں مسجد کی نچلی منزل میں ہی ادا کی جاتی ہیں۔ کیا نمازِ تراویح بمعہ عشاء کی نماز بالائی منزل پر ادا کی جاسکتی ہے۔ ؟

    سائل 

    سید اشرف علی باؤٹ گوٹھ ملیر کراچی

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    اللھم اجعل لی النور والھدایہ

    ادا کی جاسکتی ہے۔ گرمی کی شدت، لوڈشیڈنگ اور مسجد کا تنگ ہونا مصلین کا اژدحام یہ تمام چیزیں تراویح کی ادائیگی میں دقت کاباعث بنتی ہیں۔ اورچھت پر نماز ادا کرناسہولت کی وجہ سے کثرت جماعت کا باعث ہے جو کہ مطلوب ہے۔اس لئے ان اعذار کی بناء پربالائی منزل میں ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں بلکہ مسجد کو آباد کرنے کا ذریعہ ہے۔

    ھذا ما عندی والعلم عند اللہ

    واللہ تعالی اعلم بالصواب

    محمد شہزاد خان

    جامعہ ربانیہ غوثیہ

    ماڈل کالونی اصحابی ٹاؤن ملیر

    کراچی ۴۱۰۲۔۵۔۴۲

Ask a Question

Tanzeem Publications

  • رب پہ بھروسہ از مولانا فاروق احمد سومرو
  • شب وروز کی پکار از مولانا کریم داد قادری
  • برائیوں کی جڑ از مولانا احمد رضا
  • ظلم کی برائی از مولانا مشتاق احمد شمس القادری
  • اخلاص از مولان گلشیر احمد قادری
  • رضا بالقضاء از مولانا دانیال رضا
  • نیکی کی بہاریں از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • مہمان نوازی از علامہ عبد المصطفی شیخ زادہ
  • جمالِ شریعت سندھی ترجمہ بہارِ شریعت پہلا حصہ از مفتی جمیل احمد چنہ
  • شکرِ پروردگار از تنظیم الارشاد زیرِ طبع
  • فضائل رمضان از علامہ محمد صادق سومرو
  • عمامہ کے ماثور رنگ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری
  • الاصباح شرح صغری اوسط کبری از مفتی محمد شہزاد حافظ آبادی
  • ستائیس رجب کی عبادتیں ، عبادت یاگمراہی؟ از ابو اریب محمد چمن زمان نجم القادری